آپ کا پورٹ فولیو

حکمت عملی اور پورٹ فولیو کی کارکردگی کا ڈیٹا کتنی کثرت سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے؟

کارکردگی سے متعلق سبھی ڈیٹا کی خود بخود ہر منٹ تازہ کاری ہوتی رہتی ہے۔

کارکردگی کے گرافس کی مختلف اوقات میں تازہ کاری ہوتی ہے، اس ڈیٹا کے مطابق جن کو وہ ظاہر کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، دن بھر کے گراف کی ہر منٹ پر تازہ کاری ہوتی ہے؛ 7 دن کے گراف کی ہر گھنٹے تازہ کاری ہوتی ہے؛ 30 دن کے گراف کی تازہ کاری ہر دن ہوتی ہے؛ ابتداء والے گرافس کی تازہ کاری ہر ہفتے ہوتی ہے۔

Featured Site

اعداد و شمار بشمول استعمال کردہ لیوریج، مکمل مختص کردہ اور فری اکویٹی کی تازہ کاری واقعی فوراً ہوتی ہے۔

میری کارکردگی کے اعداد وشمار اور لیڈر کی کارکردگی کے اعداد وشمار میں کیا فرق ہوتا ہے؟

کسی لیڈر کی کارکردگی کے اعداد و شمار لیڈر کی حکمت عملیوں سے متعلق ہوتے ہیں، جبکہ آپ کی کارکردگی کے اعداد و شمار اس بات سے متعلق ہوتے ہیں کہ یہ حکمت عملیاں آپ کے لیے کیسی کارکردگی پیش کر رہی ہیں، جس کے لیے آپ کے ذریعہ حکمت عملی کو کاپی کرتے وقت متعین کردہ جوکھم کے نظم و نسق کے پیرامیٹرز کا خیال رکھا جاتا ہے۔

اپنے پورٹ فولیو صفحہ سے کسی حکمت عملی پر کلک کرنے پر آپ اس حکمت عملی سے متعلق اپنی ذاتی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔ حکمت عملیوں کے صفحہ سے کسی حکمت عملی پر کلک کرنے سے آپ کو لیڈر کی کارکردگی دکھائی دے گی۔

میرے پورٹ فولیو میں مختلف کارکردگی گرافس کس چیز کی نمائندگی کرتے ہیں؟

آپ کے پورٹ فولیو صفحہ میں کارکردگی کے گرافس آپ کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرتے ہیں:

انٹرڈے گراف: آپ کے پورٹ فولیو کی روزانہ کی کارکردگی دکھاتا ہے۔ اس کا حساب متعلقہ دن کی آدھی رات کو موجودہ پورٹ فولیو اکویٹی کا پورٹ فولیو اکویٹی کے ساتھ موازنہ کرکے لگایا جاتا ہے۔ یہ حساب ہر منٹ کیا جاتا ہے اور گرافس کی تازہ کاری خود بخود ہو جاتی ہے۔

Featured Site

7 دن کا گراف: دکھاتا ہے کہ آپ کا پورٹ فولیو گزشتہ 7 دنوں میں کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے۔ اس کا حساب 6 دن پہلے آدھی رات کے وقت پورٹ فولیو اکویٹی کا موازنہ موجودہ پورٹ فولیو اکویٹی کے ساتھ کرکے کیا جاتا ہے۔ یہ حساب ہر منٹ کیا جاتا ہے اور گراف ہر گھنٹے اپڈیٹ ہوتا ہے۔

30 دنوں کا گراف: دکھاتا ہے کہ گزشتہ 30 دنوں میں آپ کا پورٹ فولیو کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے۔ اس کا حساب 29 دن پہلے آدھی رات کے وقت پورٹ فولیو اکویٹی کا موازنہ موجودہ پورٹ فولیو اکویٹی کے ساتھ کر کے لگایا جاتا ہے۔ یہ حساب ہر منٹ کیا جاتا ہے اور گراف ہر دن اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔

ابتداء سے اب تک کا گراف: دکھاتا ہے کہ گزشتہ 365 دنوں میں آپ کا پورٹ فولیو کیسی کارکردگی کا مظاہر کررہا ہے۔ اس کا حساب 365 دن پہلے آدھی رات کے وقت پورٹ فولیو اکویٹی کا موازنہ موجودہ پورٹ فولیو اکویٹی کے ساتھ کرکے لگایا جاتا ہے۔ یہ حساب ہر منٹ کیا جاتا ہے اور گراف ہر ہفتے اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔

تمام ہفتوں کا بار چاٹ: ہر ہفتہ پیر اور جمعہ کے درمیان پورٹ فولیو کی کارکردگی دکھاتا ہے۔ یہ ابتدائی نقطہ ہر ہفتے دوبارہ متعین کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.