عمومی سوالات

کیا FxPro باضابطہ ہے؟

FxPro Financial Services Limited، Cyprus Securities and Exchange Commission (‘CySEC’; لائسنس نمبر 078/07) اور South Africa Financial Services Board (‘FSB’; مجاز نمبر 45052) کا مجاز کردہ ہے اور اس کے تحت منصبط کیا جاتا ہے۔ FxPro UK Limited، Financial Conduct Authority (‘FCA’; مجاز نمبر 509956) کا مجاز کردہ ہے اور اس کے تحت چلایا جاتا ہے۔

یو روپی یوینین کے MiFID (مارکیٹس ان فائناشیل انسٹرومینٹ ڈائریکٹیو) کے تحت FxPro Financial Services Limited اور FxPro UK Limited کو اپنی خدمات یوروپی یونین کے کسی بھی دائرہ کار میں پیش کرنے کی اجازت حاصل ہے۔

Featured Site

FxPro کتنے عرصہ سے کاروبار کررہا ہے؟

FxPro Financial Services Limited کو 31 جولائی 2006 کو رجسٹر کیا گیا اور اسے اس کا CySEC لائسنس 5 مارچ 2007 کو موصول ہوا۔ FxPro UK Limited کو 18 اگست 2010 کو UK Financial Services Authority (‘FSA’) کی طرف سے ضابطہ اختیار موصول ہوا۔ Financial Conduct Authority (‘FCA’) کے ذریعہ اس لائسنس کی یکم اپریل 2013 کو اس وقت تجدید کی گئی جب اس کی ذمہ داریاں Prudential Regulation Authority (‘PRA’) اور FCA کے درمیان تقسیم ہونے کے بعد FCA تحلیل ہو گئی تھی۔

FxPro کے عملدرآمد کا ماڈل کیا ہے؟

FxPro ڈیلنگ-ڈیسک کی مداخلتوں کے بغیر ٹریڈ پر عملدرآمد کی پیشکش کرتا ہے اور لکویڈیٹی اور مسابقتی قیمتوں کے تعین کی گہرائی تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

FxPro کے ساتھ ٹریڈنگ کرنے کے کیا فوائد ہیں؟

FxPro بغیر-ڈیلنگ-ڈیسک والا دلال ہے، جو پیشہ ورانہ ٹریڈنگ کے حالات، اعلیٰ تر عملدرآمد ٹیکنالوجی اور گہری لکویڈیٹی تک رسائی کی صورتحال کی پیشکش کرتا ہے۔

مفت تعلیمی مواد، ترقی یافتہ ٹریڈنگ ٹولز، مفت ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹس اور ہفتہ کے پانچ دن 24 گھنٹوں والی گاہک خدمات ہمارے تمام کلائنٹس کے لیے کامیابی کی غرض سےCFD ٹریڈنگ کی مشق کے لیے دستیاب ہیں۔

شفافیت اورمنصفانہ ٹریڈنگ روش کے ایک حامی کے طور پر، FxPro اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ کلائنٹس کے فنڈز کمپنی کے اپنے فنڈ سے مکمل طور پر علیحدہ کر کے رکھا جاتا ہے اور اہم یوروپی بینکوں بشمول بارکلیز بینک پی ایل سی، کریڈٹ سوئس اے جی اور رائل بینک آف سکاٹ لینڈ میں رکھا جاتا ہے۔

Featured Site

fxpro.co اور fxpro.co.uk میں کیا فرق ہے؟

FxPro Financial Services Limited کو Cyprus Securities and Exchange Commission (‘CySEC’) اور South Africa Financial Services Board (‘FSB’) کی زیر نگرانی چلایا جاتا ہے اور FxPro UK Limited کو Financial Conduct Authority (‘FCA’) کی زیر نگرانی چلایا جاتا ہے۔

Clients of FxPro UK Limited کے کلائنٹس فی الحال FxPro SuperTrader استعمال کرنے یا ایک FxPro MasterCard کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں، اور رقم جمع کرنے اور رقم نکالنے کے لیے بینک کے ذریعہ منتقلی اور کریڈٹ ڈیبٹ کارڈ کے استعمال تک محدود ہیں۔

کیا میری ذاتی تفصیلات آپ کے پاس محفوظ ہیں؟

آپ کے ذریعہ فراہم کردہ ذاتی تفصیلات کو انتہائی اعتماد کے ساتھ برتے جانے اور محفوظ رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے FxPro بہت سے احتیاطی اقدامات کرتا ہے تاکہ کسی غیر مجاز شخص کی رسائی اس تک نہ ہو۔ آپ کے پاس ورڈ انکرپٹ کردہ ہوتے ہیں اور یہاں تک کہ ہمارے عملہ کی بھی اس تک رسائی نہیں ہوتی ہے، آپ کی تفصیلات محفوظ سروروں پر محفوظ کی جاتی ہے اور ان تک رسائی عملہ کے بہت ہی کم اراکین کے علاوہ کسی کو نہیں ہوتی ہے۔

کیا آپ کے پاس میرے فنڈز محفوظ رہیں گے؟

ہم FxPro میں کلائنٹس کے فنڈز کے تحفظ کو کلیدی حیثیت دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ کلائنٹ کے فنڈز عالمی طور پر مانے ہوئے ممتاز بینکاری اداروں جیسے کہ Barclays اور Credit Suisse کے علیحدہ اکاؤنٹس میں جمع کیے جائیں۔

اس کے علاوہ FxPro انویسٹر کمپینسیشن فنڈ اور فائنانشیل سروسیز کمپینسیشن اسکیم کا رکن بھی ہے (دیکھیں ‘جو فنڈز میں اپنے FxPro اکاؤنٹس میں ڈیپازٹ کرتا ہوں کیا ان کا کسی طرح کا بیمہ کیا گیا ہے؟(

جتنی رقم میں ڈیپازٹ کرتا ہوں کیا اس سے زیادہ کا نقصان ہونا ممکن ہے؟

FxPro لین دین کی نگرانی اور خطرہ کے بندوبست کا ایک خود کار نظام استعمال کرتا ہے، تاکہ کلائنٹس کو ان کی اصل سرمایہ کاری سے زیادہ نقصان ہونے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس لئے، اگر آپ MT4 پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ کر رہے ہوں، تو FxPro کو اس بات کا اختیاراتی حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ آپ کے اکاؤنٹ کے مارجن کے 25 فیصد سے نیچے چلے جانے پر موجود کھلی پوزیشنوں کو بند کردے، جس کی شروعات سب سے زیادہ غیرمنافع بخش پوزیشن سے ہوگی۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ کی مارجن کی سطح 20 فیصد کے مساوی ہو جائے یا اس کے نیچے چلی جائے، تو آپ کی تمام کھلی پوزیشنیں، ہماری مارکیٹ کی تعمیلی پالیسی کے مطابق، خود بخود طور پر موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر بند ہو جائے گی۔

Featured Site

اگر آپ MT5 یا cTrader پلیٹ فارمز پر ٹریڈنگ کر رہے ہیں، تو آپ کے اکاؤنٹ کی مارجن کی سطح 40 فیصد سے نیچے پہنچ جانے پر FxPro کو اس بات کا اختیاراتی حق حاصل ہوتا ہے کہ موجودہ کھلی پوزیشنوں کو بند کردے جو سب سے زیادہ مارجن کی ضرورت والی پوزیشن سے شروع ہوگی۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ کی مارجن کی سطح 30 فیصد کے مساوی یا اس سے نیچے چلے جائے تو آپ کی تمام پوزیشنیں ہماری آرڈر پر عمل درآمد کی پالیسی کی بنیاد پر، خودبخود موجودہ مارکیٹ قیمتوں پر موجود بند ہو جائیں گی۔

FxPro کلائنٹس کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کے ایک حصّہ کے طور پر منفی بیلنس کے تحفظ کی پیش کش کرتا ہے، اس طرح یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کلائنٹس کو ان کی مجموعی سرمایہ کاری سے زیادہ نقصان نہ ہو۔ اگرچہ یہ ایک انضباطی تقاضہ نہیں ہے، FxPro یہ خدمت اس وقت تک فراہم کرتا رہے گا، جب تک کہ اس کو نیک نیتی سے قبول کیا جاتا ہے اور اس کا استحصال یا بےجا استعمال نہ کیا جائے۔

کیا آپ اپنی قیمتیں 5 عددوں میں ظاہر کرتے ہیں؟

درستگی کے مفادات کے پیش نظر، اکثر کرنسیوں کی جوڑیاں 5 اعشاری مقام کے ساتھ دکھائی جاتی ہیں۔ یہ ہمارے لئے اپنے سپریڈز کو کسنا اور اپنے کلائنٹس کو مزید مسابقتی قیمتوں پر پیش کرنا آسان بناتا ہے۔ تمام بقیہ کرنسیوں کی جوڑیوں کو 4 اعشاری مقامات کے ساتھ دکھایا جاتا ہے، سوائے جاپانی ین کہ جس کو 3 اعشاری مقام کے ساتھ دکھایا جاتا ہے۔

کیا آپ آرڈرز کی ضمانت دیتے ہیں؟

ہم آرڈرز کی مکمل طور پر ضمانت دینے سے قاصر ہیں، کیونکہ مخصوص ٹریڈنگ حالات، بشمول لیکن انہی تک محدود نہیں، مارکیٹ کا اعلیٰ عدم استحکام یا لکویڈیٹی ہمیں زیر التوا آرڈرز کی اعلان کردہ قیمت پر تعمیل کرنے کے ناقابل بناتے ہیں۔ ایسی صورت حال کے تحت، FxPro کھلی اور/ یا بند قیمتوں میں ترمیم کرنے اور آپ کے آرڈر کو اگلی بہترین قیمتوں پر پُر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایک نقصان روکنے کا آرڈر دینا، خطرہ کی تخفیف کی ایک اضافی حکمت عملی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ تاہم، ایک نقصان روکنے کے آرڈر کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی ہے۔ ایسا اس لئے ہے کہ جس قیمت پر نقصان روکنے کا آرڈر دیا جاتا ہے، وہ ایک ‘ٹریگر پوائنٹ’ کا کام کرتا ہے۔ ٹریڈ کیے جانے والے انسٹرومنٹ کے ٹریگر قیمت پر پہنچنے کی صورت میں، آپ کے نقصان روکنے کے آرڈر کو ایک مارکیٹ آّرڈر کے طور پر تصور کیا جائے گا اور اس آرڈر کو تعمیل کی پالیسی کے مطابق ایک والیوم ویٹیڈ ایوریج پرائز (‘VWAP’) (حجم پر مبنی اوسط قیمت) پر عملدرآمد کردیا جائے گا۔ خلاف معمول حالات اور اعلی عدم استحکام کی صورت میں ایک نقصان روکنے کے آرڈر ایک خراب قیمت پر عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے یہاں

کلک کریں۔

آپ کون سے اسپریڈز کی پیش کش کرتے ہیں؟

ہم FxPro MT4 پلیٹ فارم پر ایک مسابقتی فلوٹنگ اور فکسڈ سپریڈز اور FxPro MT5 اور FxPro cTrader پلیٹ فارم پر فلوٹنگ سپریڈز کی پیشکش کرتے ہیں۔

Comments are closed.