FxPro VPS

FxPro VPS

FxPro VPS کیا ہے؟

FxPro VPS ایک ایسی خدمت ہے جو آپ کو ایک ورچوئل پرائیویٹ سرور تک رسائی عطا کرتی ہے، جوBeeksFX کے ذریعہ فراہم کردہ ہے اور جو سرور ریک لندن اور نیو یارک دونوں جگہ سے چلاتے ہیں۔ FxPro VPS آپ کو اپنے MT4 EAs اور cTrader/cAlgo سی بوٹس کو براہِ راست سرور پر لوڈ کرنے دیتا ہے اور انھیں کم تاخیر کے ساتھ آپ کے لیے ٹریڈ کرنے دیتا ہے۔ FxPro VPS کے ساتھ اپنے EAs کو چلانے سے انھیں مسلسل فعال بنے رہنے اور آپ کے لیے اس وقت بھی ٹریڈ کرتے رہنے ملتا ہے جب آپ کا پرسنل کمپیوٹر سوئچ آف ہو۔

FxPro VPS کی لاگت کیا ہے؟

FxPro VPS کی رکنیت کی لاگت فی مہینہ 30 ڈالر ہے، جو کہ ہر مہینے کی 6 تاریخ کو آپ کے FxPro Vault سے یا اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے وضع کی جاتی ہے جس کی آپ نے وضاحت کی ہے۔

Featured Site

میں FxPro VPS کے لیے کیسے سائن اپ کروں؟

ہماری دیگر تمام خدمات ہی کی طرح، FxPro VPS کا نظم و نسق آپ کے FxPro Direct اکاؤنٹ سے کیا جاسکتا ہے۔ اپنے FxPro Direct کے ہوم اسکرین سے ‘ٹولز’ ٹیب پر کلک کریں اور پھر دیگر اختیارات کو سامنے لانے کے لیے بائیں جانب کے مینو سے ‘VPS’ پر کلک کریں۔ اس اگلے اسکرین پر آپ کو ڈراپ ڈاؤن مینو سے اپنے والٹ کا انتخاب کرنا ہے، یا اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کا انتخاب کریں، ‘VPS سبسکرپشن’ باکس کو نشان زد کریں اور ‘جمع کریں’ پر کلک کریں۔ VPS کے لیے سائن اپ کرتے ہوئے آپ $30 کی ماہانہ فیس ادا کرنے کے لیے راضی ہوتے ہیں، جو آپ کے والٹ یا ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے ہر ماہ کی 6 تاریخ کو قابل وضع ہے۔ FxPro VIP کلائنٹس کو VPS مفت میں موصول ہوتا ہے۔

میں اپنے VPS کیسے سیٹ کروں؟

اپنے FxPro VPS میں کامیابی سے سبسکرائب کرنے کے بعد آپ کو Beeks FX (ہمارے VPS فراہم کار) سے ایک ای میل موصول ہوگا جس میں اس امر کی تصدیق ہوگی کہ آپ کا VPS اکاؤنٹ کامیابی سے بن گیا ہے اور اس میں لاگ ان تفصیلات شامل ہوں گی۔ اپنے VPS کو سیٹ کرنے کے لیے بس ای میل میں دیئے گئے لنک پر کلک کریں، آپ کے تصدیقی ای میل میں فراہم کی گئی معلومات Beeks FX VPS کے فارم میں متعلقہ علاقوں میں شامل کریں، اور صفحہ کے نیچے کی جانب واقع RDP فائل کو ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ اس فائل کو اپنی مشین پر تلاش کریں اور اس پر کلک کریں، ریموٹ ڈیسک ٹاپ کا کنیکشن شروع ہوگا، جب کنیکشن ہو جائے تو ایک باکس ظاہر ہوگا اور آپ سے اپنی لاگ ان تفصیلات، آپ کو فراہم کردہ عارضی پاسورڈ درج کریں اور ‘اوکے’ پر کلک کریں۔ آپ اب اپنے VPS سے کامیابی سے کنیکٹ ہوگئے ہیں۔

اگر میں اپنا VPS پاسورڈ بھول جاؤں تو کیا کروں؟

براہِ کرم یہاں رابطہ کریں Support@beeksfx.comاور اپنے ای میل میں اپنا آئی پی اور پورٹ نمبر لکھیں، وہ آپ کو ایک نیا پاسورڈ بذریعہ ای میل بھیج دیں گے۔

میں اپنی وی پی ایس رکنیت کو کیسے منسوخ کر سکتا ہوں؟

آپ اپنی وی پی ایس رکنیت کی منسوخی FxPro Direct کے ذریعہ کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔ بس سبسکرپشن باکس کو ان چیک کر دیں اور SUBMIT پر کلک کر دیں۔ اگر آپ نے پہلے ہی 30$ کی فیس ادا کردی ہے، تو آپ کا وی پی ایس آئندہ ماہ کی 6 تاریخ تک فعال رہے گا۔

Featured Site

Comments are closed.