FxPro والٹ

FxPro والٹ کیا ہے؟

FxPro والٹ ایک مفت، آسان اور مؤثر طریقہ ہے اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو فنڈ کرنے کا۔ یہ جوکھم کے نظم و نسق کا ایک ذاتی ٹول ہے جو آپ کو آسانی سے فنڈز ڈیپازٹ کرنے اور نکالنے دیتا ہے۔ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو براہِ راست فنڈ کرنے کی بجائے اپنے والٹ میں ڈیپازٹ کرنے کا اہم فائدہ یہ ہے کہ جو رقم آپ اپنے والٹ میں ڈیپازٹ کرتے ہیں وہ آپ کی کھلی پوزیشنوں سے محفوظ ہوتی ہے۔ والٹ ایک مرکزی اکاؤنٹ ہے جس سے آپ اپنے تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں رقم چند آسان کلکس میں منتقل کر سکتے ہیں، یہ رقم آپ کے علم کے مطابق والٹ میں اس وقت تک محفوظ رہتی ہے، جب تک کہ آپ اسے منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کرتے۔

FxPro والٹ کے لیے کون اہل ہے؟

تمام FxPro کلائنٹس، نئے یا موجودہ، والٹ کھول سکتے ہیں۔ نئے کلائنٹس کے لیے FxPro والٹ ان کے ذریعہ پہلا لائیو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولتے ہی دستیاب ہوگا۔ موجودہ کلائنٹس FxPro Direct کے ذریعہ کسی بھی وقت اپنے والٹ کو فعال کر سکتے ہیں۔

Featured Site

میں اپنے FxPro والٹ سے کیا کر سکتا ہوں؟

جب آپ کا والٹ بن جاتا ہے اور فعال ہو جاتا ہے، آپ اپنے والٹ میں فنڈز ڈیپازٹ کر سکتے ہیں، اپنے والٹ سے فنڈز نکال سکتے ہیں، اپنے والٹ سے اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) میں اور اس کے برعکس رقم کی منتقلی کر سکتے ہیں۔

میں اپنا والٹ کیسے کھولوں؟

نئے کلائنٹس اپنا FxPro Vault ‘ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولیں’ رجسٹریشن بٹن پر کلک کرکے اور فارم مکمل کرکے کھول سکتے ہیں۔ متبادل طور پر، FxPro Direct میں ‘والٹ’ ویجیٹ پر صرف کلک کریں۔ والٹ اس وقت تک زیر التواء رہے گا جب تک کہ تمام ضروری دستاویزات جمع اور منظور نہیں ہوجاتے۔

موجودہ کلائنٹس اپنا FxPro Vault کسی بھی وقت والٹ ویجیٹ سے کرنسی کا انتخاب اور شرائط پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کر سکتے ہیں۔

میں کتنے والٹ رکھ سکتا ہوں؟

آپ سات بنیادی کرنسیوں میں سے کسی ایک کے لیے ایک والٹ رکھ سکتے ہیں۔ اس سے آپ کے ذریعہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تعداد پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

کیا والٹ کا استعمال کرنے کے لیے کوئی فیس ہے؟

موجودہ رقم جمع کرانے اور نکالنے کی فیس کے علاوہ گاہکوں کے لیے اور کوئی فیس نہیں ہے۔

Featured Site

والٹ کی دستیاب کرنسیاں کون سی ہیں؟

آپ کو 7 بنیادی کرنسیوں کا اختیار حاصل ہے: USD ،EUR ،GBP ،AUD ،CHF ،JPY اور PLN۔

کیا میں اپنے والٹ کی کرنسی تبدیل کر سکتا ہوں؟

آپ کے FxPro Vault کرنسی کو بدلنا فی الحال ممکن نہیں ہے۔ تاہم اگر آپ نے غلطی سے غلط کرنسی میں اپنا Vault کھول لیا ہے تو برائے مہربانی ہمارے بیک آفس ڈپارٹمنٹ سے مندرجہ ذیل پر backoffice@fxpro.comرابطہ کر کے غلطی کی تصحیح کرالیں۔

آپ کون سی شرح تبادلہ کا استعمال کرتے ہیں؟

FxPro کلائنٹس مارکیٹ کی بعض سب سے زیادہ کفایتی شرح تبادلہ سے مستفید ہوتے ہیں۔

مندرجہ ذیل بیرونی منتقلیوں کے لیے، ہیلینک بینک کی موجودہ شرح کا استعمال فنڈز کے تبادلہ کے لیے کیا جائے گا:

کسی بیرونی فنڈ کے ذریعہ سے جیسے کہ کریڈیٹ کارڈ کی ایک کرنسی سے والٹ کی دوسری کرنسی میں کیے جانے والے ڈیپازٹ۔

کسی بیرونی فنڈ کے ذریعہ رقم نکالنا، جیسے کہ کریڈیٹ کارڈ کی ایک کرنسی سے والٹ کی دوسری کرنسی میں رقم نکالنا۔

ان منتقلیوں کے لیے جو: والٹ سے ٹریڈنگ اکاؤنٹ (مختلف کرنسی میں) ؛ اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے والٹ میں (مختلف کرنسی میں)، تبادلہ کا شرح کی بنیاد پر کیا جائے گا جو آپ کے ذریعہ کنفرم پر کلک کرتے وقت پوپ اپ اسکرین پر دکھائی گئی ہوگی۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ کنفرم پر کلک کرنے (ہدایات ارسال کرنے) اور حقیقی تبادلہ واقع ہونے کے درمیان اتار چڑھاؤ ہو سکتے ہیں؛ ایسی صورت میں تبادلہ کی شرح میں تبدیلی واقع ہوسکتی ہے۔

Featured Site

میں اپنے والٹ میں فنڈز کیسے ڈیپازٹ کر سکتا ہوں؟

اپنے FxPro Direct پروفائل کے ‘اپنے FxPro والٹ کا نظم ونسق کریں’ حصہ میں ڈیپازٹ کرنے کے اس طریقہ کا انتخاب کریں جس کا استعمال آپ کرنا چاہتے ہیں اور ڈراپ ڈاؤن مینو سے اپنی انفرادی والٹ آئی ڈی کا انتخاب کریں۔ موجودہ FxPro ٹائم فریمس اور فیس کا اطلاق والٹ کے استعمال پر بھی ہوگا۔

کیا اختتام ہفتہ کے دوران میں اپنے والٹ سے فنڈز نکال سکتا ہوں؟

جی ہاں، تاوقتیکہ آپ کا کوئی اکاؤنٹ ایسا نہ ہو جس میں کوئی پوزیشن کھلی ہوئی ہو۔ اختتام ہفتہ کے اوقات کا آغاز جمعہ کے روز مارکیٹ بند ہونے کے بعد 22:00 بجے (یو کے ٹائم) سے ہوتا ہے اور اتوار 22:00 بجے (یو کے ٹائم) ختم ہو جاتا ہے جب مارکیٹ کھلتا ہے۔

میں اپنے والٹ سے فنڈز کیسے نکال سکتا ہوں؟

اپنے FxPro Direct پروفائل کے ‘FxPro والٹ کا نظم و نسق کریں’ سیکشن میں جائیں اور ‘نکالیں’ پر کلک کریں۔ فنڈز کو لازمی طور پر اسی طریقہ سے نکالنا ہوگا جس طریقہ سے انہیں آپ کے والٹ میں ڈیپازٹ کیا گیا تھا۔

اس سے آپ کے FxPro کے موجودہ رقم نکالنے کے ٹائم فریم اور فیس میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔

بینک ٹرانسفر کے لیے مجھے کون سا حوالہ نمبر استعمال کرنا چاہیئے؟

ہر ایک والٹ کے لیے ہم ایک منفرد آئی ڈی تخلیق کرتے ہیں۔ اسی آئی ڈی کا استعمال FxPro میں فنڈز ٹرانسفر کرنے کے لیے کریں۔

میں اپنے والٹ کے لین دین کی ہسٹری کہاں دیکھ سکتا ہوں؟

آپ اپنے والٹ کے لین دین کی ہسٹری ‘FxPro والٹ کا نظم و نسق کریں’ حصہ میں دیکھ سکتے ہیں۔

کیا میں اپنا والٹ بند کر سکتا ہوں؟

والٹ آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور اسے غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔ اگر آپ اپنے والٹ کو بند کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ بھی بند کرنا ہوگا۔ اگر کسی بھی وجہ سے آپ اپنا والٹ بند کرنا چاہتے ہیں، تو براہِ کرم ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم سے support@fxpro.comپر رابطہ کریں

Comments are closed.