FxPro SuperTrader

عام

FxPro SuperTrader کیا ہے؟

FxPro SuperTrader ایک سرمایہ کاری پلیٹ فارم ہے جو آپ کو SuperTrader لیڈروں کی حکمت عملیوں کو کاپی کرنے اور ان کے لیے فنڈز مختص کرنے کا اہل بناتا ہے۔ اس طرح آپ اپنے انفرادی جوکھم/منافع کی ترجیحات کی بناء پر، بغیر کوئی ٹریڈ خود کیے، اپنا ذاتی پورٹ فولیو بنانے کے اہل ہوتے ہیں۔ لیڈران ٹریڈنگ کرتے ہیں، اور سرمایہ کار یہ تعین کرتے ہیں کہ کتنا سرمایہ وہ ہر ایک حکمت عملی کے لیے مختص کرنا چاہتے ہیں۔ اور کس طرح وہ اپنے جوکھم کا نظم و نسق کرنا چاہتے ہیں۔

Featured Site

میں ایک SuperTrader اکاؤنٹ کیسے کھول سکتا ہوں اور یہ کب فعال ہوگا؟

آپ FxPro Direct کے ذریعہ ایک FxPro SuperTrader ٹریڈر اکاؤنٹ کی درخواست کر سکتے ہیں جہاں آپ کو متعلقہ رجسٹریشن فارم ملے گا۔

اگر ماضی میں آپ کو ہمارے بیک آفس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے منظوری مل چکی ہے، تو آپ کا SuperTrader اکاؤنٹ اس وقت منظور ہوگا جب کوئی محدود پاور آف اٹارنی FxPro Direct میں آن لائن فارم کے ذریعہ قبول کی گئی ہو۔

نئے کلائنٹس یا موجودہ کلائنٹس جنہوں نے متعلقہ دستاویزات فراہم نہیں کئے ہیں انہیں ضروری دستاویزات جمع کرنے ہونگے اور پھر ان کا جائزہ لیا جانے کا اور تصدیق کئے جانے کا انتظار کرنا ہوگا اور پھر اس کے بعد ان کا اکاؤنٹ فعال ہو سکتا ہے۔

ایک بار جب میرا اکاؤنٹ بن جاتا ہے تو میں SuperTrader تک رسائی کیسے کر سکتا ہوں؟

آپ FxPro Direct میں واقع FxPro SuperTrader ٹیب کے ذریعہ SuperTrader اپلی کیشن شروع کر سکتے ہیں یا براہِ راست https://supertrader.fxpro.comسے رسائی کر سکتے ہیں۔ بس اپنے اسی اکاؤنٹ کے لاگ ان اور پاسورڈ کا استعمال کریں جو آپ FxPro Direct میں لاگ ان کرنے کے لیے کرتے ہیں۔

سرمایہ کاری کے لیے کم از کم رقم کتنی ہے؟

FxPro SuperTrader کے لئے کم سے کم سرمایہ کاری کی رقم 2,000 ڈالر ہے، جس کا کریڈٹ ضارب 4 ہے۔ اس کریڈٹ لائن کے ساتھ*، سرمایہ کار اس درکار سرمایہ (10,000 ڈالر) کے تقاضہ کو پوری رقم (2,000 ڈالر جمع + 8,000 ڈالر کریڈٹ لائن) جمع کئے بغیر پورا کر سکتے ہیں۔

Featured Site

کلائنٹس کے پاس اپنے SuperTrader اکاؤنٹ کو امریکی ڈالر، یورو یا برٹش پونڈ میں رکھنے کا اختیار ہے۔ جمع کی جانے والی مکمل رقم کم سے کم ایک کریڈٹ ضارب کے استعمال کے بعد 10,000 ڈالر ہونی چاہیے۔

اس کے بعد جمع کی والی رقم کے لئے کوئی کم سے کم مقدار درکار نہیں ہے۔

* شرائط و ضوابط کا اطلاق ہوگا۔

میں کتنے FxPro SuperTrader اکاؤنٹ کھول سکتا ہوں؟

ہر کلائنٹ کے پاس فی FxPro Direct پروفائل کے حساب سے زیادہ سے زیادہ تین FxPro SuperTrader اکاؤنٹ ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ ہر اکاؤنٹ ایک مختلف کرنسی میں ہو۔

SuperTrader اکاؤنٹ USD، EUR اور GBP میں دستیاب ہیں۔

کیا SuperTrader سبھی FxPro کلائنٹس کے لئے دستیاب ہے؟

FxPro SuperTrader صرف FxPro Financial Services Limited کے کلائنٹس کے لئے دستیاب ہے۔

SuperTrader پلیٹ فارم

میں جائزہ صفحہ کا استعمال کیسے کر سکتا ہوں؟

SuperTrader کے مجموعی جائزہ کا صفحہ آپ کی مجموعی نجی کارکردگی اور اعلی کارکردگی کی حکمت عملیوں سے متعلق معلومات پر مشتمل ہوتا ہے۔

Featured Site

  • مجموعی جائزہ کا صفحہ چار بنیادی سیکشن میں منقسم ہوتا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:
  • پورٹ فولیو: یہ مجموعی پورٹ فولیو کارکردگی دکھاتا ہے، بشمول FX Alerts اور قیمت ٹِکر
  • نقل کردہ حکمت عملیاں: آپ کی پانچ اعلی کارکردگی کی حکمت عملیاں دکھاتا ہے
  • واچ لسٹ: آپ کی واچ لسٹ میں موجود تین سب سے اہم چیزوں کو دکھاتا ہے
  • حکمت عملی صفحہ: دن بھر کی، 7 دنوں کی، 30 دنوں کی اور مدت کی شروعات کے بعد سے SuperTrader کی تین سب سے اعلی حکمت عملیاں دکھاتا ہے۔

میں پورٹ فولیو صفحہ کا استعمال کیسے کر سکتا ہوں؟

آپ کا پورٹ فولیو تین بنیادی سیکشنز میں منقسم ہے جو آپ کو آپ کی مجموعی کارکردگی اور سرمایہ کاری سے متعلق ایک مفصلہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔

مجموعی کارکردگی کا سیکشن پورٹ فولیو صفحہ کا بنیادی سیکشن ہے، جو خود بخود ہر منٹ پر تازہ ہونے والے مجموعی پورٹ فولیو کارکردگی کے اعداد و شمار اور وہ گرافکس دکھاتا ہے جو دن بھر کی، 7 دنوں کی، 30 دنوں کی اور ابتدا سے اب تک کی کارکردگی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ دیگر کلیدی اعداد و شمار بھی دکھائے جاتے ہیں، جیسے کہ مکمل تخصیص کردہ (یعنی رقم کی مکمل مقدار جس کا اختصاص فی الحال حکمت عملی کے لئے کیا گیا ہو)، فری اکویٹی (رقم کی وہ مقدار جو اضافی حکمت عملیوں کی نقل کرنے کے لئے دستیاب ہو)، غیر استعمال شدہ لیوریج، اور میکس ڈراڈاون (فیصد کے لحاظ سے اعلی ترین سے کم ترین تک گراوٹ)، ان میں سے سبھی کی وقت پر تازہ کاری کی جاتی ہے۔

آپ کا پورٹ فولیو صفحہ بھی آپ کو نقل کردہ اور مشاہدہ کردہ حکمت عملی سے متعلق مفصلہ معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے، آپ کو کاپی کی ترتیبات میں ترمیم کرنے، ٹریڈ کا نظم کرنے اور بند کرنے کی صلاحیت کے ساتھ پوزیشن کو کھولنے اور آپ کی ٹریڈ ہسٹری اور ہسٹری کے اعداد و شمار دیکھنے کے قابل بناتا ہے۔

میں اپنا حکمت عملیوں والا صفحہ کیسے استعمال کرسکتا ہوں؟

‘حکمت عملیوں’ کا صفحہ ان تمام حکمت عملیوں کی فہرست دکھاتا ہے جو یا تو کاپی کی جاسکتی ہیں یا کاپی کی ہوئی ہوتی ہیں۔ اس ٹیبل میں انفرادی مجموعی کارکردگی کا اوسط دکھایا گیا ہے جیسے کہ دن بھر کی، 30 دن اور ابتدا سے ابتک کی کارکردگی، جو ہر منٹ پر خود بخود اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔

حکمت عملی کی تفصیلات کے صفحہ کے بارے میں مجھے کیا جاننا ضروری ہے؟

حکمت عملی کی تفصیلات کا ہر صفحہ نجی کارکردگی اور حکمت عملی فراہم کار کی کارکردگی دونوں کے بارے میں حقیقی معلومات فراہم کرتا ہے۔ اگر یہ کارکردگی کے اعداد و شمار بھی پیش کرتا ہے جو اس جگہ کے مطابق بدلتے رہتے ہیں جہاں سے آپ صفحہ کو دیکھتے ہیں۔ مثلاً، اپنے پورٹ فولیو سے کسی حکمت عملی کی تفصیلات کا صفحہ دیکھنے سے آپ کو اپنے رسک مینجمنٹ کنٹرول کے استعمال کے بعد حکمت عملی کی کارکردگی فراہم ہوگی۔

حکمت عملی کی تفصیل کا ہر صفحہ آپ کو مندرجہ ذیل تک رسائی فراہم کرتا ہے:

  • مجموعی کارکردگی کے گراف (دن بھر کا، 7 دنوں کا، 30 دنوں کا، ابتداء سے اب تک کا گراف)، کھلی پوزیشن اور فلٹر کے نتائج والی ٹریڈ ہسٹری
  • حکمت عملی کی تفصیل اور یہ کس قسم کی کارکردگی کا مظاہر کرتا ہے اور کاپی کار کے اعداد و شمار۔ آپ کے پاس اپنے واچ لسٹ میں حکمت عملی کی کاپی کرنے یا اضافہ کرنے کی لیاقت ہے۔

حکمت عملی کی ریٹنگ کس بناء پر کی جاتی ہے؟

ہر ایک حکمت عملی کی ریٹنگ تمام سرمایہ کاروں کے ذریعہ اسے دیے گئے اسکور کا اوسط ہوتا ہے۔

میں کسی حکمت عملی فراہم کار کو کس طرح ریٹ کر سکتا ہوں؟

کسی حکمت عملی کو کاپی کرتے وقت آپ حکمت عملی تفصیلات کے صفحہ پر ایک تا پانچ اسٹار کی ریٹنگ دے سکتے ہیں۔

کیا کوئی ایسی معلومات/تعلیمی وسائل ہیں جن کا استعمال میں کر سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ ایک FxPro SuperTrader کلائنٹ کی حیثیت سے آپ کو مندرجہ ذیل وسائل تک رسائی حاصل ہے:

  • آپ کے پورٹ فولیو اور لیڈران کے پورٹ فولیو کے لئے جامع کارکردگی کے اعداد و شمار
  • FX Alerts
  • قیمت ٹِکر
  • آرٹیکلز
  • صارفین کے مینولز
  • ویبی نارز

اکاؤنٹس/فنڈنگ

میں اپنے SuperTrader اکاؤنٹ کو فنڈ کس طرح کر سکتا ہوں؟

آپ اپنے SuperTrader اکاؤنٹ کو اپنے FxPro Vault کے ذریعہ فنڈ کر سکتے ہیں۔ بس اپنے والٹ سے اپنے FxPro Direct کے اندر ‘اپنےFxPro اکاؤنٹ کا نظم و نسق کریں’ کا استعمال کرتے ہوئے SuperTrader اکاؤنٹ میں فنڈز منتقل کریں۔

میں اپنے SuperTrader اکاؤنٹ میں کتنی رقم منتقل کر سکتا ہوں؟

اس کی کوئی حد مقرر نہیں ہے کہ کلائنٹس اپنے SuperTrader میں کتنا (یا کتنی بار) فنڈ ٹرانسفر کر سکتے ہیں، تاہم، پہلی بار ڈیپازٹ کم از کم 10,000 USD (یا اس کے مساوی EUR یا GBP) ہونا ضروری ہے۔ جو لوگ کریڈیٹ لائن کا فائدہ لینا چاہتے ہیں، ان کے لیے 4 کریڈیٹ ملٹی پلائر کا استعمال کرتے ہوئے ابتدائی کم از کم ڈیپازٹ کی رقم 2000 USD ہے۔

Featured Site

میرے SuperTrader اکاؤنٹ کے لیے کتنا لیوریج دستیاب ہے؟

زیادہ سے زیادہ لیوریج جو SuperTrader اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہے، 1:200 پر مقرر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ لائن

FxPro SuperTrader کریڈٹ لائن کیا ہے؟

FxPro SuperTrader

کریڈٹ لائن ایک سروس ہے جو ہم اپنے SuperTrader کلائنٹس کو پیش کرتے ہیں تاکہ ہم پوری رقم جمع کرائے بغیر 10,000 ڈالر کے سرمایہ کے تقاضے کو پورا کرنے میں ان کی مدد کر سکیں۔

کریڈٹ لائن کوئی بونس نہیں ہے، بلکہ ایک کریڈٹ ضارب ہے (4x تک کا)۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کم سے کم 2,000 ڈالر جمع کر سکتے ہیں اور کم سے کم سرمایہ کاری رقم تک پہنچنے کے لئے کریڈٹ ضارب کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلا:

$2,000 X 4 (زیادہ سے زیادہ ضارب) = $8,000 + $2,000 (ابتدائی سرمایہ کاری)= $10,000۔

کیا کریڈیٹ لائن کا استعمال کرنے میں جوکھم شامل ہوتے ہیں؟

کلائنٹس کو اس بات سے واقف ہونا چاہیے کہ ایک کریڈٹ لائن کے استعمال سے آپ کے ممکنہ نقصان میں اضافہ ہو سکتا ہے ٹھیک اسی طرح جس طرح یہ آپ کے ممکنہ منافع میں اضافہ کر سکتا ہے۔ برائے مہربانی جان لیں کہ سبھی نقصانات کا اطلاق آپ کے اپنی ابتدائی سرمایہ کاری رقم پر ہوتا ہے نہ کہ FxPro کے ذریعہ فراہم کردہ کریڈٹ لائن پر۔

اگرچہ کریڈٹ لائن کا استعمال آپ کو حکمت عملیوں کے لیے رقم کا اختصاص کرنا جاری رکھنے کی اجازت اس وقت دیتا ہے جب آپ کی اپنی اکویٹی میں گراوٹ آتی ہے، آپ کا پورٹ فولیو مارجن کال کے لئے کھلا رہتا ہے جب آپ کی اکویٹی میں اس سطح تک گراوٹ آتی ہے جو آپ کی کھلی پوزیشن کی ضمانت نہیں دیتی۔ آپ کو اس وقت ایک مارجن کال موصول ہوگی جب آپ کی اکویٹی (منفی ضارب) گر کر کریڈٹ رقم کی 6 فیصد تک پہنچ جائے۔ اگر آپ کی اکویٹی میں لگاتار گراوٹ کریڈٹ لائن کے 3 فیصد تک پہنچ جائے تو آپ کی نقل شدہ حکمت عملیاں خود بخود رک جائيں گی اور آپ کا پورٹ فولیو لاک ہو جائے گا۔

کریڈیٹ لائن کی درخواست دینے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے؟

اگر آپ کو SuperTrader اکاؤنٹ کی منظوری مل چکی ہے تو آپ نے ہمیں تمام ضروری دستاویزات فراہم کردیئے ہیں۔

کسی کریڈیٹ لائن کو منظور ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

جیسے ہی آپ کا SuperTrader اکاؤنٹ منظور ہوجائے گا، کریڈیٹ لائن ڈائریکٹ کے اندر ہی آپ کو دستیاب ہوجائے گی۔ آپ ڈائریکٹ کے "فنڈز کا نظم ونسق کریں” حصہ سے اپنے والٹ سے آپ کے SuperTrader اکاؤنٹ میں منتقل کردہ رقم پر کریڈیٹ ملٹی پلائر کا اطلاق کرسکیں گے۔

کریڈیٹ لائن کی اصطلاح میں "فری اماؤنٹ” کس چیز کی نمائندگی کرتا ہے؟

فری اماؤنٹ آپ کی ایکویٹی کا وہ حصہ ہے جو آپ نکال سکتے ہیں۔ اس سے مراد وہ رقم ہوتی ہے جو آپ کی اپنی سرمایہ کاری کے منافع یا نقصان سے ڈیپازٹ میں +/- ہوتی ہے۔ آپ کی موجودہ کھلی پوزیشنوں سے غیر موصولہ منافع اور نقصانات کی رقم فری اماؤنٹ میں شامل نہیں ہوتی اور اس کا حساب اسی وقت کیا جاتا ہے جب یہ پوزیشنیں بند ہوجاتی ہیں۔

میں اپنا کریڈیٹ ملٹی پلائر کیسے تبدیل کر سکتا ہوں؟

آپ صرف اپنے والٹ اور SuperTrader اکاؤنٹ کے درمیان رقم کی منتقلی کرتے وقت ہی اپنے کریڈیٹ ملٹی پلائر اسی وقت تبدیل کرسکیں گے۔ آپ ‘مینیج اکاؤنٹ’ حصہ سے ایک نیا ملٹی پلائر منتخب کر سکتے ہیں۔ براہِ کرم یاد رکھیں کہ تمام کھلی پوزیشنوں اور حکمت عملیوں کو پہلے بند کیا جانا چاہیئے، آپ کو رقم کی منتقلی کرتے وقت ڈائریکٹ کے اندر اس کے لیے منظوری دینے کا اشارہ دیا جائے گا۔

میں اپنے منافع اور ابتدائی ڈیپازٹ کو کیسے نکال سکتا ہوں؟

آپ اپنی ساری فری رقم ڈائریکٹ کے فنڈز کا نظم و نسق والے حصہ سے نکال سکتے ہیں۔ براہِ کرم یاد رکھیں کہ رقم نکالتے وقت اگر آپ اپنے منافع سے زیادہ رقم نکالنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنی ساری فری رقم بھی نکالنی ہوگی۔ مثال کے طور پر: اگر آپ کا ابتدائی ڈیپازٹ $10,000 تھا اور آپ نے $2,000 کا منافع کمایا ہے، تو آپ $2,000 سے لیکر پورے $12,000 کے درمیان کوئی بھی رقم نکال سکتے ہیں۔

کریڈیٹ لائن کس طرح بعد کے ڈیپازٹس کو متاثر کرتی ہے؟

جب بھی آپ اپنے والٹ سے اپنے سپر ٹریڈ اکاؤنٹ میں فنڈز منتقل کریں گے تو آپ کو ایک کریڈٹ ضارب استعمال کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ اگر آپ کریڈٹ ضارب کو استعمال کرنے کا فیصلہ کریں گے تو پہلے آپ کی تمام کھلی پوزیشن اور حکمت عملی کا بند ہونا ضروری ہے۔ آپ کو ڈائریکٹ کے اندر سے اس عمل کو منظور کرنے کے لئے کہا جائے گا۔ آپ کی پوزیشن کو خود بخود موجودہ مارکیٹ قیمت پر ختم کر دیا جائے گا اور آپ کا نیا بیلنس پلیٹ فارم پر ظاہر کر دیا جائے گا۔ کریڈٹ ضارب (0 کا کریڈٹ ضارب) استعمال کیے بغیر اگر اپنے والٹ سے اپنے سپر ٹریڈ اکاؤنٹ میں فنڈز کو منتقل کرنے کی کوشش کریں گے، تو آپ کی موجودہ کاپی شدہ حکمت عملی متاثر نہیں ہوگی۔

Featured Site

کیا SuperTrader کا استعمال کرتے ہوئے میں مارجن کال موصول کر سکتا ہوں؟

کریڈٹ ضارب کا استعمال کرتے وقت آپ ایک مارجن کال وصول کر سکتے ہیں۔ اس لئَ کہ کریڈٹ کا استعمال آپ کو اپنے سرمائے سے زیادہ بڑی سرمایہ کاریوں کو کمانڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جب آپ کی ایکوئٹی (مائنس ضارب) کریڈٹ رقم کے6 فیصد کے نیچے جائے گی تو آپ ایک مارجن کال وصول کریں گے۔ اگر آپ کے پاس اپنے سرمائے کا10K اور20K کریڈٹ لائن (2 کا ضارب) ہو گا تو جب آپ کی ایکوئٹی 1200 (6% of 20k = 1200) سے نیچے گرے گی تو آپ کو ایک مارجن کال موصول ہوگی۔ اگر آپ کی ایکوئٹی کا گرنا جاری رہتا ہے اور کریڈٹ لائن کے 3 فیصد تک پہنچ جاتا ہے، تو اس معاملے میں 600 (3% of 20k = 600) تک، آپ کی کاپی شدہ حکمت عملی خود بخود بند ہوجائے گی اور آپ کا پورٹ فولیو مقفل ہوجائے گا۔

کیا پوری رقم جمع کیے بغیر میں پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتا ہوں؟

جی ہاں آپ کر سکتے ہیں، SuperTrader کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے لئے ہم اب ایک کریڈٹ لائن پیش کرتے ہیں جو مؤثر طریقے سے آپ کے ابتدائی سرمایہ کاری کی قدر کو 4 گنا تک بڑھاتی ہے مثلاً $2000 × 4 (زیادہ سے زیادہ ضارب) = $8000 + $2000 (ابتدائی سرمایہ کاری) = $10000۔ کلائنٹس 2000$ جمع کروا سکتے ہیں اور 1 کا کریڈٹ ضارب استعمال کر کے 2000$ کی کم از کم سرمایہ کاری کی رقم کو پورا کرسکتے ہیں۔

آپ کی کریڈیٹ لائن استعمال کرنے کے لیے کتنی لاگت آتی ہے؟

ہماری سود سے عاری کریڈیٹ لائن بالکل مفت پیش کی جاتی ہے۔

اگر میں بعد میں ڈیپازٹ کرتے ہوئے کریڈیٹ ملٹی پلائیر استعمال نہ کرنا چاہوں تو کیا ہوگا؟

جب تک آپ کم از کم $2000 اکاؤنٹ بیلینس کے لوازمات پورے کرتے ہیں، تو آپ کے لیے ڈیپازٹ کرتے وقت کریڈیٹ ملٹی پلائیر استعمال کرنا ضروری نہیں ہوتا ہے۔ تاہم، فنڈز منتقل کرتے وقت تمام اوپن پوزیشنوں اور حکمت عملیوں کو لازمی طور پر بند کرنا ہوگا۔

ایک حکمت عملی کاپی کرنا

میں کسی حکمت عملی کو کس طرح کاپی کر سکتا ہوں؟

کوئی حکمت عملی SuperTrader پلیٹ فارم پر کئی طریقوں سے کاپی کی جا سکتی ہے، حکمت عملی کے صفحہ کے ذریعہ جہاں ہمہ اقسام کے حکمت عملی فراہم کاروں کی فہرست موجود ہوتی ہے، ‘مجموعی جائزہ’ صفحہ کے ذریعہ یا تو واچ لسٹ سے یا اعلٰی کارکردگی والے ٹائلز، یا مخصوص حکمت عملی کی تمام معلومات دکھانے والی تفصیلات کے صفحہ سے براہِ راست طریقہ سے کی جا سکتی ہے۔ ہر ایک حکمت عملی کے لیے ‘کاپی’، ‘اسٹاپ کاپی’، ‘+’ اور ‘-‘ کے بٹن دستیاب ہیں جو آپ کو کاپی سیٹنگس کا انتخاب کرنے دیتی ہیں۔

جب ایک حکمت عملی کاپی کی جاتی ہے تو ایک اطلاعی پیغام ظاہر ہوگا۔

جب آپ کسی حکمت عملی کو کاپی کرتے ہیں تو آپ یہ فیصلہ بھی کرتے ہیں کہ آپ کے SuperTrader اکاؤنٹ سے کتنی رقم اس کے لیے مختص کی جائے گی۔ جب حکمت عملی ٹریڈنگ کا آغاز کرتی ہے، تو پلیٹ فارم کے متعلقہ علاقوں میں آپ کے ذریعہ سرمایہ کاری کی رقم اپ ڈیٹ ہوجاتی ہے۔ اس طرح آپ اور دوسرے افراد اس تبدیلی کو دیکھ سکتے ہیں کہ فی الحال کسی مخصوص لیڈر کے ساتھ کتنی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اس عمل کو مکمل کرنے لیے آپ کو اپنے ذاتی جوکھم کے نظم نسق کے پیرامیٹرز طئے کرنے ہوں گے جس کی حکمت عملی کو مطابقت کرنی ہوگی۔ ان میں شامل ہیں:

رقم جو آپ حکمت عملی کے لیے مختص کرنا چاہتے ہیں۔

کسی ٹریڈ کے خود بخود بند ہو جانے سے پہلے زیادہ سے زیادہ نقصان کا فیصد۔

چاہے آپ حکمت عملی کی ڈیفالٹ سرمایہ کاری رقم کو ملٹی پلائی کرنا چاہتے ہوں یا نہ چاہتے ہوں (تناسب ملٹی پلائر فی الحال 3x ملٹی پلیکیشن کی اجازت دیتا ہے)

اپنی ایکویٹی کے کتنے فیصد پر آپ ٹریلنگ اسٹاپ کا اطلاق چاہیں گے۔

کس قسم کی کاپی سیٹنگس دستیاب ہیں اور میں انھیں کس طرح سیٹ کر سکتا ہوں؟

حکمت عملی کے لیے دستیاب کاپی سیٹنگس حسب ذیل ہیں: USD میں رقم مختص کرنا، حکمت عملی کا زیادہ سے زیادہ نقصان کا فیصد۔ ریشو ملٹی پلائر، ٹریلنگ اسٹاپ (ایکویٹی) کا فیصد اور پرافٹ ٹریگر پوائنٹ۔ ان تمام کو ٹریلنگ اسٹاپ کے ساتھ ترتیب دیا جاسکتا ہے، حکمت عملی سے زیادہ سے زیادہ نقصان اور منافع کا ٹریگر پوائنٹ سرمایہ کار کسی بھی وقت ایڈیٹ کر سکتا ہے۔ کسی حکمت عملی کو کاپی کرتے وقت، آہ کو ی اختیار حاصل ہوتا ہے کہ آپ ایک باکس کو نشان لگا کر لیڈر نے جن پوزیشنوں کو کھلا رکھا ہے ان کو بھی خودکار طریقہ پر کاپی کریں۔ اگر آپ اس باکس پر نشان نہیں لگاتے ہیں تو آپ کے پورٹ فولیو میں صرف وہی پوزیشنیں کاپی ہوں گی جو لیڈر نے وقتاً فوقتاً اس حکمت عملی میں اس وقت سے کھولی ہوں گی جب سے آپ نے اس حکمت عملی کو کاپی کیا ہے۔

میں جب کسی حکمت عملی کو کاپی کرنا شروع کرتا ہوں اور ٹریڈ اگر کھلا ہوا ہو، تو کتنے لاٹس کھلیں گے؟

اس کا تعین آپ کے ذریعہ مختص کردہ ایکویٹی اور لیڈر کی ایکویٹی کے مابین تناسب پر کیا جاتا ہے۔ مثال: فرض کریں کہ آپ نے $5,000 ایک حکمت عملی کے لیے مختص کیے ہیں اور آپ نے 1 کا ملٹی پلائر منتخب کیا ہے۔ یہ بھی فرض کریں کہ اس مخصوص حکمت عملی کے لیڈر کی ایکویٹی $10,000 ہے۔ اگر لیڈر 3 لاٹس کا ٹریڈ کھولتا ہے، تو آپ کے 1.5 لاٹس کھلیں گے۔ (5,000/10,000) * 1 (ملٹی پلائر) * 3 (لیڈر کے لاٹس کی تعداد) = 1.5۔

میں جس حکمت عملی کو کاپی کررہا ہوں کیا اس کے لیے ایک انفرادی پوزیشن بند کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ آپ پورٹ فولیو صفحہ کے ‘اوپن پوزیشنز’ حصہ میں سے ہر ایک کھلی پوزیشن کو دستی طور پر بند کر سکتے ہیں۔ آپ ہر ایک حکمت عملی کی تفصیلات کے صفحہ کے ‘اوپن پوزیشنز’ حصہ میں سے ہر ایک انفرادی کھلی پوزیشن کو بند کر سکتے ہیں۔

میں کسی حکمت عملی کو کاپی کرنا کیسے بند کر سکتا ہوں؟

آپ کسی حکمت عملی کو کاپی کرنا کئی طریقوں سے روک سکتے ہیں:

حکمت عملی کے صفحہ پر نفی کی نشانی پر کلک کرکے۔

‘مجموعی جائزہ’ صفحہ پر ‘حکمت عملی کا مجموعی جائزہ’ سیکشن میں اس حکمت عملی کے ٹائٹل پر ‘اسٹاپ’ کو کلک کرکے۔

Featured Site

‘پورٹ فولیو’ صفحہ کے ‘کاپی کردہ حکمت عملیوں’ کے حصہ میں مذکورہ حکمت عملی کی نفی کی نشانی پر کلک کرکے۔

حکمت عملی تفصیلات کے صفحہ پر دائیں کونے میں واقع ‘کاپی کرنا روکیں’ پر کلک کرکے۔

جب آپ کسی حکمت عملی کو کاپی کرنا روک دیتے ہیں، تو اس حکمت عملی سے متعلق تمام کھلی پوزیشنیں بند ہو جائیں گی، اس حکمت عملی سے متعلقہ تمام مختص کردہ فنڈزخودکار طریقہ پر آپ کے پورٹ فولیو میں منتقل ہو جائیں گے اور حکمت عملی آرکائیو ہوجائے گی اور اب یہ آپ کی پورٹ فولیو کارکردگی کا حصہ نہیں ہوگی۔ آپ اسے دوبارہ کسی بھی وقت دوبارہ فعال کرنے کے اہل ہوں گے۔

ہر صورت میں آپ سے اپنے عمل کی تصدیق کی جائے گی؛ اگر آپ نے ایسا کیا تو حکمت عملی آپ کے پورٹ فولیو سے ہٹا دی جائے گی اور اس بارے میں ایک تصدیقی پیغام ظاہر ہوگا۔

آپ کا پورٹ فولیو

حکمت عملی اور پورٹ فولیو کی کارکردگی کا ڈیٹا کتنی کثرت سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے؟

کارکردگی سے متعلق سبھی ڈیٹا کی خود بخود ہر منٹ تازہ کاری ہوتی رہتی ہے۔

کارکردگی کے گرافس کی مختلف اوقات میں تازہ کاری ہوتی ہے، اس ڈیٹا کے مطابق جن کو وہ ظاہر کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، دن بھر کے گراف کی ہر منٹ پر تازہ کاری ہوتی ہے؛ 7 دن کے گراف کی ہر گھنٹے تازہ کاری ہوتی ہے؛ 30 دن کے گراف کی تازہ کاری ہر دن ہوتی ہے؛ ابتداء والے گرافس کی تازہ کاری ہر ہفتے ہوتی ہے۔

اعداد و شمار بشمول استعمال کردہ لیوریج، مکمل مختص کردہ اور فری اکویٹی کی تازہ کاری واقعی فوراً ہوتی ہے۔

میری کارکردگی کے اعداد وشمار اور لیڈر کی کارکردگی کے اعداد وشمار میں کیا فرق ہوتا ہے؟

کسی لیڈر کی کارکردگی کے اعداد و شمار لیڈر کی حکمت عملیوں سے متعلق ہوتے ہیں، جبکہ آپ کی کارکردگی کے اعداد و شمار اس بات سے متعلق ہوتے ہیں کہ یہ حکمت عملیاں آپ کے لیے کیسی کارکردگی پیش کر رہی ہیں، جس کے لیے آپ کے ذریعہ حکمت عملی کو کاپی کرتے وقت متعین کردہ جوکھم کے نظم و نسق کے پیرامیٹرز کا خیال رکھا جاتا ہے۔

اپنے پورٹ فولیو صفحہ سے کسی حکمت عملی پر کلک کرنے پر آپ اس حکمت عملی سے متعلق اپنی ذاتی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔ حکمت عملیوں کے صفحہ سے کسی حکمت عملی پر کلک کرنے سے آپ کو لیڈر کی کارکردگی دکھائی دے گی۔

میرے پورٹ فولیو میں مختلف کارکردگی گرافس کس چیز کی نمائندگی کرتے ہیں؟

آپ کے پورٹ فولیو صفحہ میں کارکردگی کے گرافس آپ کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرتے ہیں:

انٹرڈے گراف: آپ کے پورٹ فولیو کی روزانہ کی کارکردگی دکھاتا ہے۔ اس کا حساب متعلقہ دن کی آدھی رات کو موجودہ پورٹ فولیو اکویٹی کا پورٹ فولیو اکویٹی کے ساتھ موازنہ کرکے لگایا جاتا ہے۔ یہ حساب ہر منٹ کیا جاتا ہے اور گرافس کی تازہ کاری خود بخود ہو جاتی ہے۔

7 دن کا گراف: دکھاتا ہے کہ آپ کا پورٹ فولیو گزشتہ 7 دنوں میں کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے۔ اس کا حساب 6 دن پہلے آدھی رات کے وقت پورٹ فولیو اکویٹی کا موازنہ موجودہ پورٹ فولیو اکویٹی کے ساتھ کرکے کیا جاتا ہے۔ یہ حساب ہر منٹ کیا جاتا ہے اور گراف ہر گھنٹے اپڈیٹ ہوتا ہے۔

30 دنوں کا گراف: دکھاتا ہے کہ گزشتہ 30 دنوں میں آپ کا پورٹ فولیو کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے۔ اس کا حساب 29 دن پہلے آدھی رات کے وقت پورٹ فولیو اکویٹی کا موازنہ موجودہ پورٹ فولیو اکویٹی کے ساتھ کر کے لگایا جاتا ہے۔ یہ حساب ہر منٹ کیا جاتا ہے اور گراف ہر دن اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔

ابتداء سے اب تک کا گراف: دکھاتا ہے کہ گزشتہ 365 دنوں میں آپ کا پورٹ فولیو کیسی کارکردگی کا مظاہر کررہا ہے۔ اس کا حساب 365 دن پہلے آدھی رات کے وقت پورٹ فولیو اکویٹی کا موازنہ موجودہ پورٹ فولیو اکویٹی کے ساتھ کرکے لگایا جاتا ہے۔ یہ حساب ہر منٹ کیا جاتا ہے اور گراف ہر ہفتے اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔

Featured Site

تمام ہفتوں کا بار چاٹ: ہر ہفتہ پیر اور جمعہ کے درمیان پورٹ فولیو کی کارکردگی دکھاتا ہے۔ یہ ابتدائی نقطہ ہر ہفتے دوبارہ متعین کیا جاتا ہے۔

لیڈران

میں ایک FxPro SuperTrader کیسے بن سکتا ہوں؟

کسی تجربہ کار فرد یا کمپنی کو جس کی مضبوط ٹریڈنگ ہسٹری ہو اور جو SuperTrader لیڈر بننے میں دلچسپی رکھتے ہوں انھیں FxPro بزنس ڈیولپمینٹ ٹیم سے اس کارروائی میں رہنمائی کے لیے یہاں supertraderleader@fxpro.comرابطہ کرنا چاہیئے۔

دستی اور ملی جلی حکمت عملی فراہم کار کتنی رقم جمع /نکال سکتا ہے؟

دستی اور ملی جلی حکمت عملی فراہم کار کسی بھی وقت کتنی بھی رقم جمع کر سکتے ہیں اور نکال سکتے ہیں بشرطیکہ اس سے سرمایہ کاری کے مقررہ قواعد میں کوئی مداخلت نہ ہوتی ہو۔ اگر تمام فنڈز ختم ہو جائیں گے تو حکمت عملی فراہم کار کو FxPro SuperTrader پلیٹ فارم سے ہٹادیا جائے گا۔

Comments are closed.