FxPro خدمات

FxPro ڈائریکٹ

FxPro Direct کیا ہے؟

FxPro Direct آپ کا آن لائن اکاؤنٹ کا نظم ونسق کرنے والا صفحہ ہے۔ اپنے FxPro ہوم پیج پر سائن ان کرتے ہی آپ خود کار طریقہ پر FxPro Direct کے اپنے ذاتی پروفائل پر پہنچ جاتے ہیں جہاں سے آپ نیا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، موجودہ اکاؤنٹس کو ایڈیٹ کر سکتے ہیں، اپنے فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو فنڈ کر سکتے ہیں اور ہمارے ذریعہ پیش کردہ مختلف پلیٹ فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Featured Site

آپ کے پاس اپنے پروفائل کو ایڈیٹ کرنے، اپنے پتہ اور رابطہ معلومات کو تبدیل کرنے، ساتھ ہی اپنے میلنگ اختیارات اور دیگر رکنیتوں کو ایڈیٹ کرنے کا اختیار بھی ہوتا ہے۔

‘ٹولز’ ٹیب پر کلک کرنے سے آپ کو FxPro کے صنعت کے اعلی ٹولز اور خدمات تک رسائی ملتی ہے۔ FxPro Direct کے تمام اراکین کو ان خصوصیات تک رسائی حاصل ہوتی ہے، چاہے وہ لائیو ٹریڈر ہوں یا اب تک ڈیمو موڈ میں پریکٹس کررہے ہوں۔ ان میں شامل ہیں: FxPro کی EA لائبریری، FxPro Quant، FxPro VPS، FxPro ڈیش بورڈ، ٹریڈنگ سینٹرل، آٹو چارٹسٹ، اکنامک کیلینڈر اور مارکیٹ کی خبریں۔

میں اپنے پروفائل کی معلومات میں ترمیم کیسے کر سکتا ہوں؟

میں FxPro Direct کے لیے دستاویز کیسے اپ لوڈ کر سکتا ہوں؟

دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے لیے پہلے FxPro میں اپنے رجسٹر کردہ ای میل ایڈریس اور پاسورڈ کا استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کریں۔ ایسا کرنے کے بعد، بائیں کالم میں ‘مائی پروفائل’ پر کلک کریں اور ‘دستاویزات اپ لوڈ کریں’ ٹیب منتخب کریں۔ اس ٹیب سے آپ اپنے تمام متعلقہ دستاویزات ہمارے بیک آفس کی ٹیم کے ذریعہ معائنہ کے لیے اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایک نیا ونڈو کھولنے کے لیے بس ‘براؤز’ پر کلک کریں، یہاں سے اس مقام کو منتخب کریں جہاں آپ کی مشین پر اپ لوڈ کیے جانے والے دستاویزات موجود ہیں، اور ‘اوپن’ پر کلک کریں۔ جب اپ لوڈ ہورہا ہوگا تو آپ کو مطلع کیا جائیگا اور کامیابی سے اپ لوڈ ہو جانے کے بعد، آپ کو ایک تصدیق موصول ہوگی۔ ‘اپ لوڈ دستاویز’ صفحہ پر بیان کردہ ہر ایک دستاویز کے لیے ایسا ہی کریں۔ آپ کے دستاویزات اپ لوڈ ہو جانے کے بعد ہماری بیک آفس ٹیم ان کی توثیق اسی ترتیب کے ساتھ کرنا شروع کرے گی جس ترتیب میں یہ موصول ہوئے ہیں۔

میں FxPro Direct کے لیے اپنے پاسورڈ کو کیسے ری سیٹ کر سکتا ہوں؟

اپنے FxPro Direct پاسورڈ کو تبدیل کرنے کے لیے، سائن ان باکس کے نچلے حصہ میں ‘پاسورڈ بھول گئے؟’ لنک پر کلک کریں، اپنا FxPro Direct اکاؤنٹ رجسٹر کرتے وقت آپ نے جس ای میل ایڈریس کا استعمال کیا تھا اسے درج کریں اور ‘درخواست بھیجیں’ پر کلک کریں۔ اگر آپ نے درست ای میل ایڈریس دیا ہو تو آپ کو ایک لنک موصول ہوگا جو آپ کو ایک ایسے صفحہ پر لے جائے گا جہاں آپ اپنے اکاؤنٹ کے لیے ایک نیا پاسورڈ درج کر سکتے ہیں اور اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

FxPro Quant

FxPro Quant کیا ہے؟

FxPro Quant ایک بصری حکمت عملی معمار ہے جس کی مدد سے آپ کسی کوڈنگ زبان کے استعمال کے بغیر اپنا الگوریتھم پروگرام کرکے اپنی ٹریڈنگ کو خودکار بنا سکتے ہیں۔

Featured Site

اپنے خود کے EAs بنانا تیار کرنے کے لیے میں کوانٹ تک کیسے رسائی حاصل کر سکتا ہوں؟

آپ quant.fxpro.comپر FxPro Quant ویب سائٹ کے ذریعہ FxPro Quant کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اپلی کیشن کا استعمال شروع کرنے کے لئے ‘ FxPro Quant لانچ کریں’ پر کلک کریں۔

اپنا FxPro Direct (direct.fxpro.com استعمال کرتے ہوئے سائن ان کریں اگر CySEC کے ماتحت ہیں، یا direct.fxpro.co.ukکا استعمال کرتے ہوئے اگر آپ FCA کے ماتحت ہیں) اور ایک حکمت عملی تخلیق کریں۔ رجسٹرڈ شدہ اور غیر رجسٹرڈ شدہ دونوں صارفین اپلی کیشن کا استعمال کرکے حکمت عملی تیار کر سکتے ہیں یا موجودہ EA ٹیمپلیٹ میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ وہ صارفین جو FxPro کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں وہ بھی ‘ Save’ یا ‘ Save As’ دباکر اپنی حکمت عملی کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ صارفین Quant فائلوں کو اپنے ہارڈ ڈرائیو میں بھیج کر/نکال کر بعد میں کسی وقت اپنی حکمت عملی پر کام کرنا جاری رکھ سکتے ہیں مینو >؛ فائل میں درآمد/برآمد)۔

رجسٹرڈ شدہ صارفین ‘میری حکمت عملی’ کے تحت ایک فہرست میں سبھی تخلیق کردہ/ترمیم کردہ حکمت عملی پا سکتے ہیں۔

FxPro Quant چلانے کے لیے مجھے کس چیز کی ضرورت ہوگی؟

ایک ویب کے لیے فعال کمپیوٹر جس پر ایسا کوئی براؤزر ہو جس میں فلیش کام کر سکے۔

FxPro Quant کا استعمال کرنے کے لیے کیا مجھے سافٹ ویئر انسٹال کرنے کی ضرورت ہوگی؟

جی نہیں۔ FxPro Quant ویب پر مبنی ایک مکمل حکمت عملی تیار کرنے والا پروگرام ہے۔ آپ کو صرف ایک انٹرنیٹ سے جڑے ہوئے کمپیوٹر اور ایک فلیش فعال کردہ براؤزر کی ضرورت ہوگی۔

ایکسپرٹ ایڈوائزرز کیا ہیں؟

ایکسپرٹ ایڈوائزرز ایسے پروگرام ہیں جنھیں بالترتیب MT4 اور cTrader پلیٹ فارم پر خود کار طریقہ سے ٹریڈنگ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ EAs/cBots پہلے سے متعین کردہ رقم کے نظم و نسق کے اصول اور ٹریڈ کی تعمیل کے پروٹوکالز کا استعمال کرتے ہوئے، واقعتاً فوری قیمت کی نگرانی کرتے ہیں کہ کب صارف کے ذریعہ متعین کردہ حالت واقع ہوتی ہے۔ ایکسپرٹ ایڈوائزرز کو مارکیٹ کی مخصوص حالت پر ٹریڈنگ سگنلز دینے کے لیے بھی سیٹ کیا جاسکتا ہے۔ متابادل طور پر، انہیں مکمل طور پر خود کار بنا کر صارف کی جانب سے پوزیشنیں کھولنے اور بند کرنے کا مجاز بنایا جاسکتا ہے۔

EA بنانے سے مجھے کیسے فائدہ ہوگا؟

EAs اور cBots کی مدد سے آپ اپنی ٹریڈ کو خودکار بنا سکتے ہیں۔

Featured Site

اپنی ٹریڈ کو خود کار بنانے کے بہت سارے فوائد ہیں۔ پہلا یہ کہ الگوریتھمک ٹریڈنگ اس تناؤ اور الجھن کو ختم کرتی ہے جو عام طور پر دستی طور پر ٹریڈنگ کے ساتھ واقع ہو جاتے ہیں اور اسی وجہ سےمارکیٹ میں جب غیر سازگار حالات پیدا ہوں تو اس میں اچانک غلطیوں کے وقوع کا امکان نہیں ہوتا ہے۔ دوسرا یہ کہ EAs/cBots کے ساتھ ٹریڈنگ کے اچھے موقع کے انتظار میں صرف ہونے والے وقت میں بڑی حد تک کمی آسکتی ہے کیونکہ آپ کا ٹریڈنگ الگوریتھم مارکیٹ کی نگرانی کرتا ہے، اچھے مواقع کی نشاندہی کرتا ہے اور آپ کے لئے ٹریڈنگ انجام دیتا ہے۔ تیسرا یہ کہ سارے حسابکتاب الگوز کے ذریعہ انجام دیئے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ کی ٹریڈنگ کی درستگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

کیا ایک EA یا cBot بنانے کے لئے مجھے کوڈنگ زبان جاننے کی ضرورت ہے؟

جی نہیں۔ FxPro Quant اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ آسان اور صارف دوست ہے، اس لئے ٹریڈر پیچیدہ کوڈنگ زبان کے استعمال کے بغیر بھی حکمت عملی تیار کر سکتے ہیں۔

ایک نئی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے، آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ ‘لائبریری’ میں نوڈ براوز کریں اور اپنے انتخاب کو کھینچ کر ورک اسپیس کے حصے میں ڈال دیں۔ کسی نوڈ کے باہر گھیرے پر کلک کریں اور کھینچ کر کسی دیگر نوڈ میں لے جائیں اور دونوں کو آپس میں مربوط کردیں۔

EA ٹیمپلیٹ کیا ہے؟

ایک EA ٹیمپلیٹ ایک پہلے سے تیار کردہ ایکسپرٹ ایڈوائزر ہے۔ ٹیمپلیٹ FxPro Quant اپلی کیشن میں "مثالیں” ٹیب کے تجت پائے جا سکتے ہیں۔

نوڈ کیا ہے؟

ایک نوڈ EA کا ایک واحد جزء ہوتا ہے۔ کوانٹ میں نوڈز ایک گول بٹن ہوتے ہیں جنھیں آپ خود کار حکمت عملی تیار کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مربوط کر سکتے ہیں۔

تکنیکی انڈیکیٹر کیا ہوتا ہے؟

ایک تکنیکی انڈیکیٹر ایک حسابی فارمولہ کا نتیجہ ہوتا ہے جس کا اطلاق زیریں انسٹرومینٹ کی ہسٹریکل قیمت کے عمل پر ہوتا ہے۔ تکنیکی انڈیکیٹر کا حساب کرنے میں استعمال ہونے والے ڈیٹا میں اوپن، کلوز، ہائی اور لو قیمتوں کا ایک مخصوص مدت کے دوران اشتراک شامل ہوتا ہے جبکہ دوسرے افراد معلومات کا استعمال اپنے نتائج اخذ کرنے کے لیے کرتے ہیں جیسے کہ حجم اور رفتار۔ بنیادی طور پر تکنیکی انڈیکیٹرز ڈیٹا پوائنٹس کے ایک سلسلے پر مشتمل ہوتے ہیں جن کا احاطہ رواں قیمت کے عمل پر کیا جا سکتا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کوئی انسٹرومینٹ ماضی کی کارکردگی کے مقابلے فی الحال کس طرح کی کارکردگی کا اظہار کررہا ہے۔ تکنیکی انڈیکیٹرزکا استعمال ٹریڈرز کے ذریعہ ان بہترین نکات کا تعین کرنے کے لیے کیا جاتا ہے جہاں وہ پوزیشن کو کھول یا بند کر سکتے ہیں۔

میرے ذریعہ تخلیق کردہ حکمت عملی مجھے کہاں مل سکتی ہیں؟

اگر آپ ایک رجسٹرڈ صارف ہیں تو آپ کو ایسی حکمت عملیاں مل سکتی ہیں جو آپ نے تخلیق کی ہیں اور FxPro Quant اپلی کیشن میں ‘میری حکمت عملیاں” کے تحت محفوظ کی ہیں۔

کیا میں لائیو جانے سے پہلے اپنے ایکسپرٹ ایڈوائزر (EA) کی جانچ کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ MT4 پلیٹ فارم پر تاریخی ڈیٹا پر اپنے EA کی کارکردگی کی جانچ کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے، ‘View’ میں جائيں، ‘Strategy Tester’ منتخب کریں، فہرست سے ایکسپرٹ ایڈوائزر چنیں اور بیک ٹسٹ پیرامیٹرز سیٹ کریں۔

جب آپ اپنے EA سے خوش ہوں، تو آپ اپنے ڈیمو اکاؤنٹ پر اس کا استعمال کرتے ہوئے براہ راست (لائیو) ٹریڈنگ کی صورتحال میں اس کی آزمائش کر سکتے ہیں۔

کیا میں لائیو (براہ راست) جانے سے پہلے اپنے cBot کی جانچ کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ cAlgo پلیٹ فارم میں تاریخی ڈیٹا پر اپنے cBot کی کارکردگی کی جانچ کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے، آپ کو cAlgo میں اپنے cBot میں جانے کی ضرورت ہوگی اور ‘Add an Instance’ پر کلک کریں۔ ‘Created Instance’ منتخب کریں، ‘بیک ٹسٹنگ’ ٹیب میں جائیں اور جاری کرنے سے پہلے اپنے ترجیحی جانچ پیرا میٹرز متعین کریں۔

جب آپ اپنے cBot کے ساتھ خوش ہوں، تو آپ اپنے ڈیمو اکاؤنٹ پر اس کا استعمال کرتے ہوئے لائیو ٹریڈنگ حالات میں اس کی آزمائش کر سکتے ہیں۔

میں اپنے MT4 پلیٹ فارم پر ایکسپرٹ ایڈوائزر کیسے لوڈ کر سکتا ہوں؟

جب آپ کوئی حکمت عملی تخلیق کرلیں تو ‘Build’ پر کلک کرکے اس ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر کوڈ حاصل کریں جس کا استعمال آپ کررہے ہیں۔ آپ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کوڈ کو کلپ بورڈ میں کاپی کریں یا اسے فائل میں محفوظ کریں۔

Featured Site

MT4 کے لئے اپنا EA تیار کرنے کے لئے، اپنا MT4 ٹرمنل کھولیں، ‘ٹولز’ پر کلک کریں اور پھر’MetaQuotes Language Editor’ پر کلک کریں۔ ‘نیا’ پر کلک کریں اور ایک نیا ایکسپرٹ ایڈوائزر تخلیق کرنے کا آپشن منتخب کریں۔ ڈیفالٹ متن کو FxPro Quant کے اپنی حکمت عملی کے کوڈ سے بدلیں اور ‘Compile’ پر کلک کریں۔ آپ کا EA استعمال کے لئے دستیاب ہوگا۔

میں اپنے cTrader پلیٹ فارم پر cBot کیسے لوڈ کروں؟

جب آپ کوئی حکمت عملی تخلیق کرلیں تو ‘Build’ پر کلک کرکے اس ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے لئے کوڈ حاصل کریں جس کا استعمال آپ کررہے ہیں۔ آپ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کوڈ کو کلپ بورڈ میں کاپی کریں یا اس کو فائل میں محفوظ کریں۔

cTrader کے لئے اپنا cBot تیار کرنے کے لئے cAlgo کھولیں اور ‘New’ پر کلک کرکے ایک نیا cBot بنائیں۔ ڈیفالٹ متن کو FxPro Quant کی اپنے حکمت عملی کے کوڈ سے بدل دیں اور ‘Build’ پر کلک کریں۔ آپ کا cBot استعمال کے لئے دستیاب ہوگا۔

میں MT4 پلیٹ فارم پر اپنے ذریعہ تخلیق کردہ EA کہاں دیکھ سکتا ہوں؟

سبھی EAs، MT4 پلیٹ فارم کی بائيں جانب موجود ‘Navigator’ ونڈو پر نمایاں ہوتے ہیں۔ انتخاب میں توسیع کرنے کے لئے اور دستیاب EAs کی مکمل فہرست دیکھنے کے لئے ‘Expert Advisors’ ڈراپ ڈاون مینو پر کلک کریں اور پھر ‘+’ کی علامت پر کلک کریں۔

میں cTrader پلیٹ فارم پر اپنے ذریعہ تخلیق کردہ cBot کہاں دیکھ سکتا ہوں؟

سبھی cBots’ cBots’ ٹیب کے تحت نمایاں ہوتے ہیں جنہیں cAlgo اور cTrader اپلی کیشن کی بائیں جانب پایا جا سکتا ہے۔

کیا میں ایک وقت میں ایک سے زائد EA چلا سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ آپ ایک ساتھ کئی EA چلا سکتے ہیں، حتٰی کہ ایک ہی انسٹرومینٹ پر، تاہم، آپ فی چارٹ صرف ایک ہی EA لوڈ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اپنے EUR/USD دو ٹریڈ کے لیے دو EA سیٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو EUR/USD کے دو چارٹ کھولنے ہوں گے اور ان میں سے ہر ایک کے لیے ایک EA لوڈ کرنا ہوگا۔

کیا میں ایک وقت میں ایک سے زائد cBot چلا سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ ایک بار میں اور ایک ہی چارٹ پر مختلف cBots چلا سکتے ہیں۔

میں یہ کیسے جان سکتا ہوں کہ آیا میرا EA درست طور پر چل رہا ہے؟

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کا EA درست طریقے سے کام کررہا ہو یہ ضروری ہے کہ آپ پہلے اس بات کی تصدیق کرلیں کہ آپ کے پلیٹ فارم پر EAs فعال ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے، یہ جانچ کریں کہ اسکرین کے اوپری حصہ پر مین ٹول بار پر موجود ‘ایکسپرٹ ایڈوائزر’ بٹن ہرا ہے۔ اگر یہ لال ہے تو اس پر کلک کرکے EAs کو فعال کریں۔

پھر آپ اس بات کو یقینی بنائيں کہ آپ کا EA لائیو ٹریڈنگ کے لئے فعال ہو۔ ایسا کرنے کے لئے، اس چارٹ پر رائٹ کلک کریں جہاں EA رکھا گیا ہے، ‘ایکسپرٹ ایڈوائزر’ منتخب کریں اور پھر ‘پراپرٹیز’ منتخب کریں۔ اس باکس پر صحیح کا نشان لگائیں جس پر یہ لیبل لگا ہو کہ ‘لائیو ٹریڈنگ کرنے دیں، اور ‘اوکے’ پر کلک کریں۔ اب آپ کا EA ٹھیک طریقے سے کام کرنا چاہیے۔

جب آپ کا EA فعال ہو اور چل رہا ہو تو آپ اپنے ٹرمنل پر موجود ‘ایکسپرٹ’ اور ‘جرنل’ ٹیب کی جانچ کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ آیا آپ کے سسٹم میں کوئی خرابی ہے۔

برائے مہربانی نوٹ کرلیں کہ اگر آپ کا EA فعال ہے اور خودکار ٹریڈنگ فعال ہے تو آپ EA کے نام کے آگے چارٹ کے اوپری دائیں کونے پر ایک مسکراتا ہوا چہرہ دیکھ سکتے ہیں۔

میں یہ کیسے جان سکتا ہوں کہ آیا میرا cBot درست طور پر چل رہا ہے؟

اگر آپ اپنے cTrader پلیٹ فارم پر cBots چلا رہے ہیں تو آپ کو چارٹ کے بائيں کونے پر پر موجود ملحقہ cBots کی ایک فہرست نظر آئے گی۔ ایک ‘Stop’ بٹن بھی نمایاں ہوگا اگر آپ کا cBot ٹھیک طرح سے کام کررہا ہے۔

Featured Site

اگر آپ cAlgo میں کوئی cBots چلا رہے ہیں تو آپ cBots فہرست میں ہر cBots کے تحت فعال مثال کی ایک فہرست دیکھ پائيں گے۔ ایک ‘Stop’ بٹن چلنے والی مثال کے بغل میں بھی نظر آئے گا۔

جب آپ cBot چلارہے ہوں تو آپ ‘Journal’ اور ‘cBot Log’ ٹیب کی جانچ کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ آیا آپ کا سسٹم کسی خرابی کی اطلاع دے رہا ہے۔

برائے مہربانی نوٹ کرلیں کہ cTrader میں چلنے والے cBots cAlgo میں نمایاں نہیں ہونگے، اور اس کے برعکس بھی ہوگا۔

جب میں اپنے EA کو کھینچ کر اپنے چارٹ پر لاتا ہوں تو اس کے قریب ایک اداس چہرہ کیوں دکھائی دیتا ہے؟

چارٹ کے سب سے اوپری دائيں کونے میں ایک غمگین چہرہ کا مطلب عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ EA انسٹال ہو گیا ہے لیکن لائیو ٹریڈنگ کے لئے فعال نہیں ہوا ہے۔

ایسا کرنے کے لئے چارٹ پر رائٹ کلک کریں جہاں EA کو رکھا گیا ہے، ‘ایکسپرٹ ایڈوائزر’ منتخب کریں، پھر ‘پراپرٹیز’ منتخب کریں۔ ‘پراپرٹیز’ میں اس باکس پر صحیح کا نشان لگائيں جس کا لیبل ‘لائیو ٹریڈنگ کی اجازت دیں’ ہو، پھر ‘او کے’ پر کلک کریں۔

اپنے پلیٹ فارم پر خودکار ٹریڈنگ کو فعال کرنے کے لئے ‘ٹولز’ پر جائیں، پھر ‘اختیارات’ پر جائیں، ‘ایکسپرٹ ایڈوائزر’ منتخب کریں اور ‘خودکار ٹریڈنگ کی اجازت دیں’ باکس پر نشان لگائیں۔

میرا ایکسپرٹ ایڈوائزر کیوں باربار کئی پوزیشنیں کھولتا رہتا ہے؟

غالب امکان ہے کہ آپ کے EA کی ‘کھلی پوزیشن’ نوڈ میں ‘اف نو آرڈرز’ ‘فالس’ پر سیٹ ہو۔ اسے ‘ٹرو’ پر سیٹ کرنے پریہ نئی پوزیشن کو اسی وقت کھولنے دے گا کہ جب کوئی موجودہ کھلی پوزیشن نہ ہو۔ جب اسے ‘فالس’ پر سیٹ کیا گیا ہو تو ہر ایک نشان کے لیے ایک نئی پوزیشن کھولے گا۔

کیا میرا EA یا cBot اس وقت بھی مسلسل کام کرتا رہتا ہے جب میں MT4/cTrader پلیٹ فارم بند کردیتا ہوں؟

آپ کے EAs/cBots آپ کے لئے ٹریڈنگ انجام دیں اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی مشین چل رہی ہو اور MT4/cTrader ٹرمنل کھلا ہوا ہو۔ اپنے MT4/cTrader ٹرمنل کو بند کرنے سے آپ کے EAs/cBots ٹریڈ کرنا بند کردے گا۔

آپ اپنے EAs/cBots سے چوبیس گھنٹے ٹریڈ کروانے کے لئے FxPro VPS سبسکرائب کر سکتے ہیں، اس سے قطع نظر کہ آیا MT4/cTrader ٹرمنل کھلا ہے یا آپ کا کمپوٹر چل رہا ہے۔

اپنے ذریعہ لوڈ کیے ہوئے کسی EA کو میں کیسے ہٹا سکتا ہوں؟

آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ چارٹ پر رائٹ کلک کریں؛ ‘ایکسپرٹ ایڈوائزرز’ منتخب کریں، اور پھر ‘ریموو’ منتخب کریں۔ دھیان رکھیں کہ ہوسکتا ہے کہ دیگر چارٹس پر آپ کے ایکسپرٹ ایڈوائزرز کام کررہے ہوں، اس لیے اسے ہٹانے سے پہلے یقینی بنائیں کہ آپ درست EAs کو ہٹا رہے ہیں۔

میں اس cBot کو کیسے ہٹا سکتا ہوں جس کو میں نے اپنے cTrader پلیٹ فارم سے لوڈ کیا ہے؟

کیا مجھے FxPro سے EA/cBot سپورٹ مل سکتا ہے؟

جی ہاں۔ اگر آپ کے FxPro Quant کے بارے میں کوئی سوالات ہوں تو برائے مہربانی ہمارے EA سپورٹ ڈیسک سے مندرجہ ذیل پر رابطہ کریں easupport@fxpro.com۔

برائے مہربانی یاد رکھیں کہ ہمارا EA سپورٹ ڈیسک آپ کے لئے حکمت عملی نہیں بنا سکتا۔

جب میں اپنے EA کو کھینچ کر اپنے چارٹ پر لاتا ہوں تو اس کے قریب ایک کراس کا نشان کیوں دکھائی دیتا ہے؟

اس کا مطلب ہے کہ آپ کے MT4 ٹرمنل پر ایکسپرٹ ایڈوائزرز فعال کردہ نہیں ہیں۔ اسے چارٹ کے اوپر مین ٹول بار میں ‘ایکسپرٹ ایڈوائزرز’ بٹن پر کلک کرکے فعال کیا جا سکتا ہے۔ جب اس کے اندر چھوٹی سی علامت سرخ سے سبز ہوجاتی ہے تو EAs فعال ہو چکے ہوتے ہیں۔ متبادل طور پر آپ ‘ٹولز’، ‘آپشن’ میں جا کر، ‘ایکسپرٹ ایڈوائزرز’ ٹیب منتخب کرکے اس کو یقینی بناتے ہوئے ایسا کر سکتے ہیں کہ ‘ایکسپرٹ ایڈوائزرز فعال کریں’ باکس نشان زد ہو۔ ان تبدیلیوں کو محفوظ کرنے اور اپنے چارٹ پر واپس لوٹنے کے لیے بس ‘اوکے’ پر کلک کریں۔

FxPro والٹ

FxPro والٹ کیا ہے؟

FxPro والٹ ایک مفت، آسان اور مؤثر طریقہ ہے اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو فنڈ کرنے کا۔ یہ جوکھم کے نظم و نسق کا ایک ذاتی ٹول ہے جو آپ کو آسانی سے فنڈز ڈیپازٹ کرنے اور نکالنے دیتا ہے۔ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو براہِ راست فنڈ کرنے کی بجائے اپنے والٹ میں ڈیپازٹ کرنے کا اہم فائدہ یہ ہے کہ جو رقم آپ اپنے والٹ میں ڈیپازٹ کرتے ہیں وہ آپ کی کھلی پوزیشنوں سے محفوظ ہوتی ہے۔ والٹ ایک مرکزی اکاؤنٹ ہے جس سے آپ اپنے تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں رقم چند آسان کلکس میں منتقل کر سکتے ہیں، یہ رقم آپ کے علم کے مطابق والٹ میں اس وقت تک محفوظ رہتی ہے، جب تک کہ آپ اسے منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کرتے۔

FxPro والٹ کے لیے کون اہل ہے؟

تمام FxPro کلائنٹس، نئے یا موجودہ، والٹ کھول سکتے ہیں۔ نئے کلائنٹس کے لیے FxPro والٹ ان کے ذریعہ پہلا لائیو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولتے ہی دستیاب ہوگا۔ موجودہ کلائنٹس FxPro Direct کے ذریعہ کسی بھی وقت اپنے والٹ کو فعال کر سکتے ہیں۔

میں اپنے FxPro والٹ سے کیا کر سکتا ہوں؟

جب آپ کا والٹ بن جاتا ہے اور فعال ہو جاتا ہے، آپ اپنے والٹ میں فنڈز ڈیپازٹ کر سکتے ہیں، اپنے والٹ سے فنڈز نکال سکتے ہیں، اپنے والٹ سے اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) میں اور اس کے برعکس رقم کی منتقلی کر سکتے ہیں۔

میں اپنا والٹ کیسے کھولوں؟

نئے کلائنٹس اپنا FxPro Vault ‘ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولیں’ رجسٹریشن بٹن پر کلک کرکے اور فارم مکمل کرکے کھول سکتے ہیں۔ متبادل طور پر، FxPro Direct میں ‘والٹ’ ویجیٹ پر صرف کلک کریں۔ والٹ اس وقت تک زیر التواء رہے گا جب تک کہ تمام ضروری دستاویزات جمع اور منظور نہیں ہوجاتے۔

موجودہ کلائنٹس اپنا FxPro Vault کسی بھی وقت والٹ ویجیٹ سے کرنسی کا انتخاب اور شرائط پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کر سکتے ہیں۔

Featured Site

میں کتنے والٹ رکھ سکتا ہوں؟

آپ سات بنیادی کرنسیوں میں سے کسی ایک کے لیے ایک والٹ رکھ سکتے ہیں۔ اس سے آپ کے ذریعہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تعداد پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

کیا والٹ کا استعمال کرنے کے لیے کوئی فیس ہے؟

موجودہ رقم جمع کرانے اور نکالنے کی فیس کے علاوہ گاہکوں کے لیے اور کوئی فیس نہیں ہے۔

والٹ کی دستیاب کرنسیاں کون سی ہیں؟

آپ کو 7 بنیادی کرنسیوں کا اختیار حاصل ہے: USD ،EUR ،GBP ،AUD ،CHF ،JPY اور PLN۔

کیا میں اپنے والٹ کی کرنسی تبدیل کر سکتا ہوں؟

آپ کے FxPro Vault کرنسی کو بدلنا فی الحال ممکن نہیں ہے۔ تاہم اگر آپ نے غلطی سے غلط کرنسی میں اپنا Vault کھول لیا ہے تو برائے مہربانی ہمارے بیک آفس ڈپارٹمنٹ سے مندرجہ ذیل پر backoffice@fxpro.comرابطہ کر کے غلطی کی تصحیح کرالیں۔

آپ کون سی شرح تبادلہ کا استعمال کرتے ہیں؟

FxPro کلائنٹس مارکیٹ کی بعض سب سے زیادہ کفایتی شرح تبادلہ سے مستفید ہوتے ہیں۔

مندرجہ ذیل بیرونی منتقلیوں کے لیے، ہیلینک بینک کی موجودہ شرح کا استعمال فنڈز کے تبادلہ کے لیے کیا جائے گا:

کسی بیرونی فنڈ کے ذریعہ سے جیسے کہ کریڈیٹ کارڈ کی ایک کرنسی سے والٹ کی دوسری کرنسی میں کیے جانے والے ڈیپازٹ۔

کسی بیرونی فنڈ کے ذریعہ رقم نکالنا، جیسے کہ کریڈیٹ کارڈ کی ایک کرنسی سے والٹ کی دوسری کرنسی میں رقم نکالنا۔

ان منتقلیوں کے لیے جو: والٹ سے ٹریڈنگ اکاؤنٹ (مختلف کرنسی میں) ؛ اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے والٹ میں (مختلف کرنسی میں)، تبادلہ کا شرح کی بنیاد پر کیا جائے گا جو آپ کے ذریعہ کنفرم پر کلک کرتے وقت پوپ اپ اسکرین پر دکھائی گئی ہوگی۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ کنفرم پر کلک کرنے (ہدایات ارسال کرنے) اور حقیقی تبادلہ واقع ہونے کے درمیان اتار چڑھاؤ ہو سکتے ہیں؛ ایسی صورت میں تبادلہ کی شرح میں تبدیلی واقع ہوسکتی ہے۔

میں اپنے والٹ میں فنڈز کیسے ڈیپازٹ کر سکتا ہوں؟

اپنے FxPro Direct پروفائل کے ‘اپنے FxPro والٹ کا نظم ونسق کریں’ حصہ میں ڈیپازٹ کرنے کے اس طریقہ کا انتخاب کریں جس کا استعمال آپ کرنا چاہتے ہیں اور ڈراپ ڈاؤن مینو سے اپنی انفرادی والٹ آئی ڈی کا انتخاب کریں۔ موجودہ FxPro ٹائم فریمس اور فیس کا اطلاق والٹ کے استعمال پر بھی ہوگا۔

کیا اختتام ہفتہ کے دوران میں اپنے والٹ سے فنڈز نکال سکتا ہوں؟

جی ہاں، تاوقتیکہ آپ کا کوئی اکاؤنٹ ایسا نہ ہو جس میں کوئی پوزیشن کھلی ہوئی ہو۔ اختتام ہفتہ کے اوقات کا آغاز جمعہ کے روز مارکیٹ بند ہونے کے بعد 22:00 بجے (یو کے ٹائم) سے ہوتا ہے اور اتوار 22:00 بجے (یو کے ٹائم) ختم ہو جاتا ہے جب مارکیٹ کھلتا ہے۔

میں اپنے والٹ سے فنڈز کیسے نکال سکتا ہوں؟

اپنے FxPro Direct پروفائل کے ‘FxPro والٹ کا نظم و نسق کریں’ سیکشن میں جائیں اور ‘نکالیں’ پر کلک کریں۔ فنڈز کو لازمی طور پر اسی طریقہ سے نکالنا ہوگا جس طریقہ سے انہیں آپ کے والٹ میں ڈیپازٹ کیا گیا تھا۔

اس سے آپ کے FxPro کے موجودہ رقم نکالنے کے ٹائم فریم اور فیس میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔

بینک ٹرانسفر کے لیے مجھے کون سا حوالہ نمبر استعمال کرنا چاہیئے؟

ہر ایک والٹ کے لیے ہم ایک منفرد آئی ڈی تخلیق کرتے ہیں۔ اسی آئی ڈی کا استعمال FxPro میں فنڈز ٹرانسفر کرنے کے لیے کریں۔

Featured Site

میں اپنے والٹ کے لین دین کی ہسٹری کہاں دیکھ سکتا ہوں؟

آپ اپنے والٹ کے لین دین کی ہسٹری ‘FxPro والٹ کا نظم و نسق کریں’ حصہ میں دیکھ سکتے ہیں۔

کیا میں اپنا والٹ بند کر سکتا ہوں؟

والٹ آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور اسے غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔ اگر آپ اپنے والٹ کو بند کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ بھی بند کرنا ہوگا۔ اگر کسی بھی وجہ سے آپ اپنا والٹ بند کرنا چاہتے ہیں، تو براہِ کرم ہماری کسٹمر سپورٹ ٹیم سے support@fxpro.comپر رابطہ کریں

FxPro VPS

FxPro VPS کیا ہے؟

FxPro VPS ایک ایسی خدمت ہے جو آپ کو ایک ورچوئل پرائیویٹ سرور تک رسائی عطا کرتی ہے، جوBeeksFX کے ذریعہ فراہم کردہ ہے اور جو سرور ریک لندن اور نیو یارک دونوں جگہ سے چلاتے ہیں۔ FxPro VPS آپ کو اپنے MT4 EAs اور cTrader/cAlgo سی بوٹس کو براہِ راست سرور پر لوڈ کرنے دیتا ہے اور انھیں کم تاخیر کے ساتھ آپ کے لیے ٹریڈ کرنے دیتا ہے۔ FxPro VPS کے ساتھ اپنے EAs کو چلانے سے انھیں مسلسل فعال بنے رہنے اور آپ کے لیے اس وقت بھی ٹریڈ کرتے رہنے ملتا ہے جب آپ کا پرسنل کمپیوٹر سوئچ آف ہو۔

FxPro VPS کی لاگت کیا ہے؟

FxPro VPS کی رکنیت کی لاگت فی مہینہ 30 ڈالر ہے، جو کہ ہر مہینے کی 6 تاریخ کو آپ کے FxPro Vault سے یا اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے وضع کی جاتی ہے جس کی آپ نے وضاحت کی ہے۔

میں FxPro VPS کے لیے کیسے سائن اپ کروں؟

ہماری دیگر تمام خدمات ہی کی طرح، FxPro VPS کا نظم و نسق آپ کے FxPro Direct اکاؤنٹ سے کیا جاسکتا ہے۔ اپنے FxPro Direct کے ہوم اسکرین سے ‘ٹولز’ ٹیب پر کلک کریں اور پھر دیگر اختیارات کو سامنے لانے کے لیے بائیں جانب کے مینو سے ‘VPS’ پر کلک کریں۔ اس اگلے اسکرین پر آپ کو ڈراپ ڈاؤن مینو سے اپنے والٹ کا انتخاب کرنا ہے، یا اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کا انتخاب کریں، ‘VPS سبسکرپشن’ باکس کو نشان زد کریں اور ‘جمع کریں’ پر کلک کریں۔ VPS کے لیے سائن اپ کرتے ہوئے آپ $30 کی ماہانہ فیس ادا کرنے کے لیے راضی ہوتے ہیں، جو آپ کے والٹ یا ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے ہر ماہ کی 6 تاریخ کو قابل وضع ہے۔ FxPro VIP کلائنٹس کو VPS مفت میں موصول ہوتا ہے۔

میں اپنے VPS کیسے سیٹ کروں؟

اپنے FxPro VPS میں کامیابی سے سبسکرائب کرنے کے بعد آپ کو Beeks FX (ہمارے VPS فراہم کار) سے ایک ای میل موصول ہوگا جس میں اس امر کی تصدیق ہوگی کہ آپ کا VPS اکاؤنٹ کامیابی سے بن گیا ہے اور اس میں لاگ ان تفصیلات شامل ہوں گی۔ اپنے VPS کو سیٹ کرنے کے لیے بس ای میل میں دیئے گئے لنک پر کلک کریں، آپ کے تصدیقی ای میل میں فراہم کی گئی معلومات Beeks FX VPS کے فارم میں متعلقہ علاقوں میں شامل کریں، اور صفحہ کے نیچے کی جانب واقع RDP فائل کو ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ اس فائل کو اپنی مشین پر تلاش کریں اور اس پر کلک کریں، ریموٹ ڈیسک ٹاپ کا کنیکشن شروع ہوگا، جب کنیکشن ہو جائے تو ایک باکس ظاہر ہوگا اور آپ سے اپنی لاگ ان تفصیلات، آپ کو فراہم کردہ عارضی پاسورڈ درج کریں اور ‘اوکے’ پر کلک کریں۔ آپ اب اپنے VPS سے کامیابی سے کنیکٹ ہوگئے ہیں۔

اگر میں اپنا VPS پاسورڈ بھول جاؤں تو کیا کروں؟

براہِ کرم یہاں رابطہ کریں Support@beeksfx.comاور اپنے ای میل میں اپنا آئی پی اور پورٹ نمبر لکھیں، وہ آپ کو ایک نیا پاسورڈ بذریعہ ای میل بھیج دیں گے۔

میں اپنی وی پی ایس رکنیت کو کیسے منسوخ کر سکتا ہوں؟

آپ اپنی وی پی ایس رکنیت کی منسوخی FxPro Direct کے ذریعہ کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔ بس سبسکرپشن باکس کو ان چیک کر دیں اور SUBMIT پر کلک کر دیں۔ اگر آپ نے پہلے ہی 30$ کی فیس ادا کردی ہے، تو آپ کا وی پی ایس آئندہ ماہ کی 6 تاریخ تک فعال رہے گا۔

Comments are closed.