FxPro cTrader

FxPro cTrader پلیٹ فارم پر ٹریڈ کرنے کے لیے مجھ سے کتنا کمیشن چارج کیا جائے گا؟

cTrader کے کلائنٹس کو ٹریڈ کردہ ہر 1 ملیئن USD پر 45 USD پوزیشن کھولنے پر اور اتنی ہی رقم پوزیشن بند کرنے پر چارج کی جاتی ہے۔

cTrader پر اسپریڈز کیا ہوتے ہیں؟

موجودہ مارکیٹ کے حالات اور ٹریڈ کیے جارہے انسٹرومینٹ کے لیے دستیاب لیکویڈیٹی کے لحاظ سے اسپریڈز مختلف ہوتے ہیں۔ cTrader پر کوئی مارک اپ نہیں ہوتے اس لیے کلائنٹس کو انٹربینک نیٹ ورک سے ایک خام اسپریڈ موصول ہوتا ہے جو 0 pips جتنا چھوٹا بھی ہوسکتا ہے۔

Featured Site

آپ ہر ایک جوڑی کے لیے اوسط اسپریڈز ذیل کے صفحہ پر دیکھ سکتے ہیں:http://www.fxpro.co.uk/trading/products/spreads/forex/ctrader

میں cTrader میں کیسے لاگ ان کروں؟

پلیٹ فارم لوڈ ہونے سے پہلے cTrader کے کلائنٹس کو ایک لاگ ان باکس پیش کرکے، انہیں اپنی لاگ ان تفصیلات داخل کرنے کا اشارہ دیا جاتا ہے۔ اگر ان تفصیلات کو یاد رکھنے کے لیے سیٹ کیا جائے تو cTrader ٹرمنل جب بھی آپ کھولیں گے، یہ آپ کو خودکار طریقہ پر لاگ ان کر دے گا۔

جب آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق ہوجاتی ہے تو لاگ ان کی تفصیلات آپ کو ای میل سے بھیج دی جاتی ہیں۔ ان تک رسائی FxPro Direct سے بھی کی جا سکتی ہے۔ انہیں دیکھنے کے لیے بس اپنے FxPro Direct اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں، بائیں جانب موجود فہرست میں سے ‘مائی پروفائل’ پر کلک کریں، اور پھر مائی پروفائل صفحہ سے "پلیٹ فارم کریڈینشیئل” پر کلک کریں۔

میں cTrader میں ایک نیا آرڈر کیسے وضع کر سکتا ہوں؟

ایک نیا آرڈر cTrader میں بنانے کے کئی طریقے ہیں۔ مین مینو سے ‘cTrader’ پر کلک کریں اور ‘نیا آرڈر’ منتخب کریں تو ایک نئی ونڈو کھلے گی جس میں آپ ایک نیا مارکیٹ آرڈر، لمٹ آرڈر، یا اسٹاپ آرڈر دے سکتے ہیں۔ اس ونڈو سے آپ ان اقصادی دستاویزات کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں جس میں آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں اور اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ سطحوں کا تعین کر سکتے ہیں۔ متبادل طور پر آپ اسی آرڈر ونڈو کو سامنے لانے کے لیے F9 دبا سکتے ہیں یا آئیکن پر کوئک لنک مینیو سے کلک کر سکتے ہیں جو پلیٹ فارم کے اوپری دائیں جانب واقع ہوتا ہے۔ آرڈرز یا تو پلیٹ فارم کی بائیں جانب واقع ‘مارکیٹ واچ’ ونڈو میں سے ‘خریدیں’ یا ‘بیچیں’ پر بھی کلک کرکے پلیس کیے جا سکتے ہیں، یا زیر نگرانی چارٹ کے اوپری حصہ میں ‘چارٹ پریفرینس مینیو’ سے بھی دیے جا سکتے ہیں۔

میں cTrader میں ایک پینڈنگ آرڈر کس طرح پلیس کر سکتا ہوں؟

پینڈنگ آرڈرز ‘کریئیٹ آرڈر’ باکس سے تیار کیے جاتے ہیں جہاں سے مارکیٹ آرڈرز بھی پلیس کیے جاتے ہیں۔ ایک پینڈنگ آرڈر تیار کرنے کے لیے بس ‘cTrader’ پر کلک کریں اور مین مینو سے ‘نیا آرڈر’ منتخب کریں (یا F9 دبائیں، یا پلیٹ فارم کے اوپری دائیں جانب واقع کوئک لنکس مینو بٹن پر کلک کریں)۔ جب ‘کریئیٹ آرڈر’ باکس ظاہر ہوجائے تو ‘لمٹ آرڈر’، یا ‘اسٹاپ آرڈر’ منتخب کریں اور اپنی علامت۔ لمٹ قیمت۔ حجم، انتہائی تاریخ منتخب کریں، اسٹاپ لاس اور/یا ٹیک پرافٹ کی سطحوں کا تعین کریں، اگر آپ چاہیں۔ اور ‘سیل’ یا ‘بائے’ پر کلک کریں۔

Featured Site

میں cTrader میں ایک پینڈنگ آرڈر میں ترمیم یا اسے حذف کس طرح کر سکتا ہوں؟

بعض صورتوں میں آپ کے ذریعہ پلیس کردہ پینڈنگ آرڈر کے پیرامیٹرز میں تبدیلی کرنے یا اسے مکمل طور پر حذف کرنے کی ضرورت ہوگی۔ cTrader میں ایسا ‘ٹریڈ واچ’ ونڈو سے کیا جاسکتا ہے۔ ‘آرڈرز’ ٹیب پر کلک کرنے سے کوئی پینڈنگ آرڈرز سامنے آجائیں گے۔ کسی آرڈر پر رائٹ کلک کرنے سے آپ کو اس میں ترمیم کرنے یا اسے حذف کرنے کا اختیار پیش کیا جائے گا۔ ‘کینسل’ پر کلک کرنے سے یہ خود بخود اس فہرست سے ہٹا دیا جائے گا؛ ‘ترمیم کریں’ پر کلک کرنے سے ایک نئی ونڈو سامنے آجاتی ہے جس میں آپ اپنے پینڈنگ آرڈرز کے پیرامیٹرز میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

میں cTrader میں کسی پوزیشن کو کس طرح بند کر سکتا ہوں؟

‘ٹریڈ واچ’ ونڈو میں ‘کلوز’ بٹن پر کلک کرکے آرڈرز کو cTrader میں بند کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایک مستطیل نما باکس کی صورت میں اسکریں کے نچلے حصہ میں ہوتا ہے۔ یہاں سے آپ ایک سنگل آرڈر کو بند کرنے کا انتخاب آپ کے آرڈر کی دائیں جانب واقع ‘کلوز’ بٹن پر کلک کرکے کر سکتے ہیں یا متبادل طور پر ‘کلوز آل’ بٹن دبا کر آپ تمام پوزیشنوں کو بند کر سکتے ہیں۔

میرے cTrader اکاؤنٹ کے لیے مارجن کی سطح کتنی ہے؟

مارجن کی سطح 40% سے کم ہونے پر FxPro کو یہ اختیار ہے کہ غیر منافع بخش سے شروع کرتے ہوئے پوزیشنوں کو بند کرنا شروع کر دے۔

اگر مارجن کی سطح 30% یا اس سے کم ہو، تو تمام پوزیشنیں خود بخود مارکیٹ قیمت پر بند ہوجاتی ہیں۔ FxPro ٹریڈرز کو واقعی فوراً (ریئل ٹائم) مارجن کی نگرانی کی پیشکش کرتا ہے اور منفی بیلینس سے تحفظ کی پیش کش کرتا ہے تاکہ ٹریڈرز اپنے سرمایہ کاری کردہ رقم سے زیادہ کا نقصان نہیں کرسکیں۔

میں اپنے cTrader میں ٹریڈ ہسٹری اور اکاؤنٹ بیلینس کہاں دیکھ سکتا ہوں؟

آپ کے اکاؤنٹ کا بیلینس اور ٹریڈ ہسٹری دونوں ہی آپ کے اسکرین پر نیچے کی جانب ‘ٹریڈ واچ’ ونڈو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ آپ کا موجودہ بیلینس، ایکویٹٰی، مارجن، فری مارجن، مارجن کی سطح اور غیر وصول کردہ منافع اور نقصان سبھی آپ کو ‘پوزیشنز’ ٹیب کے ماتحت دکھائی دیں گے۔ آپ کی مکمل آرڈر ہسٹری کو آپ ‘ہسٹری’ ٹیب پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

کیا میں cTrader سے اپنی ٹریڈ ہسٹری ایکسپورٹ کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ اپنی ‘ٹریڈ واچ’ ونڈو کا ‘ہسٹری’ ٹیب کھولیں، سابقہ آرڈرز کی فہرست پر کہیں بھی رائٹ کلک کریں اور یا تو ٹریڈ ہسٹری بطور HTML دستاویز تیار کرنے کے لیے ‘کریئیٹ اسٹیٹمینٹ’ کا انتخاب کریں یا ٹریڈ ہسٹری بطور Excel فائل حاصل کرنے کے لیے ‘ایکسپورٹ ٹو ایکسیل’ کا انتخاب کریں۔

میرا cTrader آرڈر کیوں مسترد کردیا گیا ہے؟

آپ کا آرڈر غالباً اس لیے مسترد کردیا گیا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں مناسب مارجن اس پوزیشن کے لیے موجود نہیں ہے جسے آپ کھولنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Featured Site

Comments are closed.