کریڈٹ لائن

FxPro SuperTrader کریڈٹ لائن کیا ہے؟

FxPro SuperTrader

کریڈٹ لائن ایک سروس ہے جو ہم اپنے SuperTrader کلائنٹس کو پیش کرتے ہیں تاکہ ہم پوری رقم جمع کرائے بغیر 10,000 ڈالر کے سرمایہ کے تقاضے کو پورا کرنے میں ان کی مدد کر سکیں۔

کریڈٹ لائن کوئی بونس نہیں ہے، بلکہ ایک کریڈٹ ضارب ہے (4x تک کا)۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کم سے کم 2,000 ڈالر جمع کر سکتے ہیں اور کم سے کم سرمایہ کاری رقم تک پہنچنے کے لئے کریڈٹ ضارب کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلا:

Featured Site

$2,000 X 4 (زیادہ سے زیادہ ضارب) = $8,000 + $2,000 (ابتدائی سرمایہ کاری)= $10,000۔

کیا کریڈیٹ لائن کا استعمال کرنے میں جوکھم شامل ہوتے ہیں؟

کلائنٹس کو اس بات سے واقف ہونا چاہیے کہ ایک کریڈٹ لائن کے استعمال سے آپ کے ممکنہ نقصان میں اضافہ ہو سکتا ہے ٹھیک اسی طرح جس طرح یہ آپ کے ممکنہ منافع میں اضافہ کر سکتا ہے۔ برائے مہربانی جان لیں کہ سبھی نقصانات کا اطلاق آپ کے اپنی ابتدائی سرمایہ کاری رقم پر ہوتا ہے نہ کہ FxPro کے ذریعہ فراہم کردہ کریڈٹ لائن پر۔

اگرچہ کریڈٹ لائن کا استعمال آپ کو حکمت عملیوں کے لیے رقم کا اختصاص کرنا جاری رکھنے کی اجازت اس وقت دیتا ہے جب آپ کی اپنی اکویٹی میں گراوٹ آتی ہے، آپ کا پورٹ فولیو مارجن کال کے لئے کھلا رہتا ہے جب آپ کی اکویٹی میں اس سطح تک گراوٹ آتی ہے جو آپ کی کھلی پوزیشن کی ضمانت نہیں دیتی۔ آپ کو اس وقت ایک مارجن کال موصول ہوگی جب آپ کی اکویٹی (منفی ضارب) گر کر کریڈٹ رقم کی 6 فیصد تک پہنچ جائے۔ اگر آپ کی اکویٹی میں لگاتار گراوٹ کریڈٹ لائن کے 3 فیصد تک پہنچ جائے تو آپ کی نقل شدہ حکمت عملیاں خود بخود رک جائيں گی اور آپ کا پورٹ فولیو لاک ہو جائے گا۔

کریڈیٹ لائن کی درخواست دینے کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے؟

اگر آپ کو SuperTrader اکاؤنٹ کی منظوری مل چکی ہے تو آپ نے ہمیں تمام ضروری دستاویزات فراہم کردیئے ہیں۔

کسی کریڈیٹ لائن کو منظور ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

جیسے ہی آپ کا SuperTrader اکاؤنٹ منظور ہوجائے گا، کریڈیٹ لائن ڈائریکٹ کے اندر ہی آپ کو دستیاب ہوجائے گی۔ آپ ڈائریکٹ کے "فنڈز کا نظم ونسق کریں” حصہ سے اپنے والٹ سے آپ کے SuperTrader اکاؤنٹ میں منتقل کردہ رقم پر کریڈیٹ ملٹی پلائر کا اطلاق کرسکیں گے۔

Featured Site

کریڈیٹ لائن کی اصطلاح میں "فری اماؤنٹ” کس چیز کی نمائندگی کرتا ہے؟

فری اماؤنٹ آپ کی ایکویٹی کا وہ حصہ ہے جو آپ نکال سکتے ہیں۔ اس سے مراد وہ رقم ہوتی ہے جو آپ کی اپنی سرمایہ کاری کے منافع یا نقصان سے ڈیپازٹ میں +/- ہوتی ہے۔ آپ کی موجودہ کھلی پوزیشنوں سے غیر موصولہ منافع اور نقصانات کی رقم فری اماؤنٹ میں شامل نہیں ہوتی اور اس کا حساب اسی وقت کیا جاتا ہے جب یہ پوزیشنیں بند ہوجاتی ہیں۔

میں اپنا کریڈیٹ ملٹی پلائر کیسے تبدیل کر سکتا ہوں؟

آپ صرف اپنے والٹ اور SuperTrader اکاؤنٹ کے درمیان رقم کی منتقلی کرتے وقت ہی اپنے کریڈیٹ ملٹی پلائر اسی وقت تبدیل کرسکیں گے۔ آپ ‘مینیج اکاؤنٹ’ حصہ سے ایک نیا ملٹی پلائر منتخب کر سکتے ہیں۔ براہِ کرم یاد رکھیں کہ تمام کھلی پوزیشنوں اور حکمت عملیوں کو پہلے بند کیا جانا چاہیئے، آپ کو رقم کی منتقلی کرتے وقت ڈائریکٹ کے اندر اس کے لیے منظوری دینے کا اشارہ دیا جائے گا۔

میں اپنے منافع اور ابتدائی ڈیپازٹ کو کیسے نکال سکتا ہوں؟

آپ اپنی ساری فری رقم ڈائریکٹ کے فنڈز کا نظم و نسق والے حصہ سے نکال سکتے ہیں۔ براہِ کرم یاد رکھیں کہ رقم نکالتے وقت اگر آپ اپنے منافع سے زیادہ رقم نکالنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنی ساری فری رقم بھی نکالنی ہوگی۔ مثال کے طور پر: اگر آپ کا ابتدائی ڈیپازٹ $10,000 تھا اور آپ نے $2,000 کا منافع کمایا ہے، تو آپ $2,000 سے لیکر پورے $12,000 کے درمیان کوئی بھی رقم نکال سکتے ہیں۔

کریڈیٹ لائن کس طرح بعد کے ڈیپازٹس کو متاثر کرتی ہے؟

جب بھی آپ اپنے والٹ سے اپنے سپر ٹریڈ اکاؤنٹ میں فنڈز منتقل کریں گے تو آپ کو ایک کریڈٹ ضارب استعمال کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ اگر آپ کریڈٹ ضارب کو استعمال کرنے کا فیصلہ کریں گے تو پہلے آپ کی تمام کھلی پوزیشن اور حکمت عملی کا بند ہونا ضروری ہے۔ آپ کو ڈائریکٹ کے اندر سے اس عمل کو منظور کرنے کے لئے کہا جائے گا۔ آپ کی پوزیشن کو خود بخود موجودہ مارکیٹ قیمت پر ختم کر دیا جائے گا اور آپ کا نیا بیلنس پلیٹ فارم پر ظاہر کر دیا جائے گا۔ کریڈٹ ضارب (0 کا کریڈٹ ضارب) استعمال کیے بغیر اگر اپنے والٹ سے اپنے سپر ٹریڈ اکاؤنٹ میں فنڈز کو منتقل کرنے کی کوشش کریں گے، تو آپ کی موجودہ کاپی شدہ حکمت عملی متاثر نہیں ہوگی۔

کیا SuperTrader کا استعمال کرتے ہوئے میں مارجن کال موصول کر سکتا ہوں؟

کریڈٹ ضارب کا استعمال کرتے وقت آپ ایک مارجن کال وصول کر سکتے ہیں۔ اس لئَ کہ کریڈٹ کا استعمال آپ کو اپنے سرمائے سے زیادہ بڑی سرمایہ کاریوں کو کمانڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جب آپ کی ایکوئٹی (مائنس ضارب) کریڈٹ رقم کے6 فیصد کے نیچے جائے گی تو آپ ایک مارجن کال وصول کریں گے۔ اگر آپ کے پاس اپنے سرمائے کا10K اور20K کریڈٹ لائن (2 کا ضارب) ہو گا تو جب آپ کی ایکوئٹی 1200 (6% of 20k = 1200) سے نیچے گرے گی تو آپ کو ایک مارجن کال موصول ہوگی۔ اگر آپ کی ایکوئٹی کا گرنا جاری رہتا ہے اور کریڈٹ لائن کے 3 فیصد تک پہنچ جاتا ہے، تو اس معاملے میں 600 (3% of 20k = 600) تک، آپ کی کاپی شدہ حکمت عملی خود بخود بند ہوجائے گی اور آپ کا پورٹ فولیو مقفل ہوجائے گا۔

کیا پوری رقم جمع کیے بغیر میں پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتا ہوں؟

جی ہاں آپ کر سکتے ہیں، SuperTrader کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے لئے ہم اب ایک کریڈٹ لائن پیش کرتے ہیں جو مؤثر طریقے سے آپ کے ابتدائی سرمایہ کاری کی قدر کو 4 گنا تک بڑھاتی ہے مثلاً $2000 × 4 (زیادہ سے زیادہ ضارب) = $8000 + $2000 (ابتدائی سرمایہ کاری) = $10000۔ کلائنٹس 2000$ جمع کروا سکتے ہیں اور 1 کا کریڈٹ ضارب استعمال کر کے 2000$ کی کم از کم سرمایہ کاری کی رقم کو پورا کرسکتے ہیں۔

آپ کی کریڈیٹ لائن استعمال کرنے کے لیے کتنی لاگت آتی ہے؟

ہماری سود سے عاری کریڈیٹ لائن بالکل مفت پیش کی جاتی ہے۔

Featured Site

اگر میں بعد میں ڈیپازٹ کرتے ہوئے کریڈیٹ ملٹی پلائیر استعمال نہ کرنا چاہوں تو کیا ہوگا؟

جب تک آپ کم از کم $2000 اکاؤنٹ بیلینس کے لوازمات پورے کرتے ہیں، تو آپ کے لیے ڈیپازٹ کرتے وقت کریڈیٹ ملٹی پلائیر استعمال کرنا ضروری نہیں ہوتا ہے۔ تاہم، فنڈز منتقل کرتے وقت تمام اوپن پوزیشنوں اور حکمت عملیوں کو لازمی طور پر بند کرنا ہوگا۔

Comments are closed.