ایک حکمت عملی کاپی کرنا

میں کسی حکمت عملی کو کس طرح کاپی کر سکتا ہوں؟

کوئی حکمت عملی SuperTrader پلیٹ فارم پر کئی طریقوں سے کاپی کی جا سکتی ہے، حکمت عملی کے صفحہ کے ذریعہ جہاں ہمہ اقسام کے حکمت عملی فراہم کاروں کی فہرست موجود ہوتی ہے، ‘مجموعی جائزہ’ صفحہ کے ذریعہ یا تو واچ لسٹ سے یا اعلٰی کارکردگی والے ٹائلز، یا مخصوص حکمت عملی کی تمام معلومات دکھانے والی تفصیلات کے صفحہ سے براہِ راست طریقہ سے کی جا سکتی ہے۔ ہر ایک حکمت عملی کے لیے ‘کاپی’، ‘اسٹاپ کاپی’، ‘+’ اور ‘-‘ کے بٹن دستیاب ہیں جو آپ کو کاپی سیٹنگس کا انتخاب کرنے دیتی ہیں۔

جب ایک حکمت عملی کاپی کی جاتی ہے تو ایک اطلاعی پیغام ظاہر ہوگا۔

Featured Site

جب آپ کسی حکمت عملی کو کاپی کرتے ہیں تو آپ یہ فیصلہ بھی کرتے ہیں کہ آپ کے SuperTrader اکاؤنٹ سے کتنی رقم اس کے لیے مختص کی جائے گی۔ جب حکمت عملی ٹریڈنگ کا آغاز کرتی ہے، تو پلیٹ فارم کے متعلقہ علاقوں میں آپ کے ذریعہ سرمایہ کاری کی رقم اپ ڈیٹ ہوجاتی ہے۔ اس طرح آپ اور دوسرے افراد اس تبدیلی کو دیکھ سکتے ہیں کہ فی الحال کسی مخصوص لیڈر کے ساتھ کتنی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اس عمل کو مکمل کرنے لیے آپ کو اپنے ذاتی جوکھم کے نظم نسق کے پیرامیٹرز طئے کرنے ہوں گے جس کی حکمت عملی کو مطابقت کرنی ہوگی۔ ان میں شامل ہیں:

رقم جو آپ حکمت عملی کے لیے مختص کرنا چاہتے ہیں۔

کسی ٹریڈ کے خود بخود بند ہو جانے سے پہلے زیادہ سے زیادہ نقصان کا فیصد۔

چاہے آپ حکمت عملی کی ڈیفالٹ سرمایہ کاری رقم کو ملٹی پلائی کرنا چاہتے ہوں یا نہ چاہتے ہوں (تناسب ملٹی پلائر فی الحال 3x ملٹی پلیکیشن کی اجازت دیتا ہے)

Featured Site

اپنی ایکویٹی کے کتنے فیصد پر آپ ٹریلنگ اسٹاپ کا اطلاق چاہیں گے۔

کس قسم کی کاپی سیٹنگس دستیاب ہیں اور میں انھیں کس طرح سیٹ کر سکتا ہوں؟

حکمت عملی کے لیے دستیاب کاپی سیٹنگس حسب ذیل ہیں: USD میں رقم مختص کرنا، حکمت عملی کا زیادہ سے زیادہ نقصان کا فیصد۔ ریشو ملٹی پلائر، ٹریلنگ اسٹاپ (ایکویٹی) کا فیصد اور پرافٹ ٹریگر پوائنٹ۔ ان تمام کو ٹریلنگ اسٹاپ کے ساتھ ترتیب دیا جاسکتا ہے، حکمت عملی سے زیادہ سے زیادہ نقصان اور منافع کا ٹریگر پوائنٹ سرمایہ کار کسی بھی وقت ایڈیٹ کر سکتا ہے۔ کسی حکمت عملی کو کاپی کرتے وقت، آہ کو ی اختیار حاصل ہوتا ہے کہ آپ ایک باکس کو نشان لگا کر لیڈر نے جن پوزیشنوں کو کھلا رکھا ہے ان کو بھی خودکار طریقہ پر کاپی کریں۔ اگر آپ اس باکس پر نشان نہیں لگاتے ہیں تو آپ کے پورٹ فولیو میں صرف وہی پوزیشنیں کاپی ہوں گی جو لیڈر نے وقتاً فوقتاً اس حکمت عملی میں اس وقت سے کھولی ہوں گی جب سے آپ نے اس حکمت عملی کو کاپی کیا ہے۔

میں جب کسی حکمت عملی کو کاپی کرنا شروع کرتا ہوں اور ٹریڈ اگر کھلا ہوا ہو، تو کتنے لاٹس کھلیں گے؟

اس کا تعین آپ کے ذریعہ مختص کردہ ایکویٹی اور لیڈر کی ایکویٹی کے مابین تناسب پر کیا جاتا ہے۔ مثال: فرض کریں کہ آپ نے $5,000 ایک حکمت عملی کے لیے مختص کیے ہیں اور آپ نے 1 کا ملٹی پلائر منتخب کیا ہے۔ یہ بھی فرض کریں کہ اس مخصوص حکمت عملی کے لیڈر کی ایکویٹی $10,000 ہے۔ اگر لیڈر 3 لاٹس کا ٹریڈ کھولتا ہے، تو آپ کے 1.5 لاٹس کھلیں گے۔ (5,000/10,000) * 1 (ملٹی پلائر) * 3 (لیڈر کے لاٹس کی تعداد) = 1.5۔

میں جس حکمت عملی کو کاپی کررہا ہوں کیا اس کے لیے ایک انفرادی پوزیشن بند کر سکتا ہوں؟

جی ہاں، آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ آپ پورٹ فولیو صفحہ کے ‘اوپن پوزیشنز’ حصہ میں سے ہر ایک کھلی پوزیشن کو دستی طور پر بند کر سکتے ہیں۔ آپ ہر ایک حکمت عملی کی تفصیلات کے صفحہ کے ‘اوپن پوزیشنز’ حصہ میں سے ہر ایک انفرادی کھلی پوزیشن کو بند کر سکتے ہیں۔

میں کسی حکمت عملی کو کاپی کرنا کیسے بند کر سکتا ہوں؟

آپ کسی حکمت عملی کو کاپی کرنا کئی طریقوں سے روک سکتے ہیں:

حکمت عملی کے صفحہ پر نفی کی نشانی پر کلک کرکے۔

‘مجموعی جائزہ’ صفحہ پر ‘حکمت عملی کا مجموعی جائزہ’ سیکشن میں اس حکمت عملی کے ٹائٹل پر ‘اسٹاپ’ کو کلک کرکے۔

Featured Site

‘پورٹ فولیو’ صفحہ کے ‘کاپی کردہ حکمت عملیوں’ کے حصہ میں مذکورہ حکمت عملی کی نفی کی نشانی پر کلک کرکے۔

حکمت عملی تفصیلات کے صفحہ پر دائیں کونے میں واقع ‘کاپی کرنا روکیں’ پر کلک کرکے۔

جب آپ کسی حکمت عملی کو کاپی کرنا روک دیتے ہیں، تو اس حکمت عملی سے متعلق تمام کھلی پوزیشنیں بند ہو جائیں گی، اس حکمت عملی سے متعلقہ تمام مختص کردہ فنڈزخودکار طریقہ پر آپ کے پورٹ فولیو میں منتقل ہو جائیں گے اور حکمت عملی آرکائیو ہوجائے گی اور اب یہ آپ کی پورٹ فولیو کارکردگی کا حصہ نہیں ہوگی۔ آپ اسے دوبارہ کسی بھی وقت دوبارہ فعال کرنے کے اہل ہوں گے۔

ہر صورت میں آپ سے اپنے عمل کی تصدیق کی جائے گی؛ اگر آپ نے ایسا کیا تو حکمت عملی آپ کے پورٹ فولیو سے ہٹا دی جائے گی اور اس بارے میں ایک تصدیقی پیغام ظاہر ہوگا۔

Comments are closed.